Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 5, 2019

سہ روزہ دعوتی کیمپ اختتام پزیر۔۔۔۔۔مہمانوں کی رخصتی۔اگلی منزل مٸو ناتھ بھنجن ہے

اعظم گڑھ ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/از مولانا محمد طاہر مدنی۔
================================
ضلع اعظم گڑھ کے مشہور و معروف مدرسہ جامعة الفلاح بلریا گنج  میں  منعقدہ سہ روزہ دعوتی کیمپ اختتام پزیر ہو گیا ہے۔دعوتی کیمپ کے بعد مہمان رخصت ہورہے ہیں.، اگلی منزل مئو ناتھ بھنجن ہے جہاں تین دن قیام کریں گے. زیر نظر تصویر میں درمیان میں بہت سینئر فلاحی جناب عبد الصمد صاحب ہیں جن کی فراغت 1970 میں ہوئی. انجن طلبہ قدیم کےصدر جناب مشرف حسین صدیقی فلاحی صاحب کے کلاس فیلو ہیں. ان کا آبائی وطن سدھارتھ نگر ہے مگر عرصہ دراز سے ممبئی میں قیام پذیر ہیں. فیلڈ میں دعوتی کام کا بڑا وسیع تجربہ رکھتے ہیں. خاص طور سے سرکاری افسران اور محکمہ پولیس میں کام کا تجربہ ہے. اب تک 600 سے زیادہ پولیس اسٹیشن کی دعوتی وزٹ کرچکے ہیں اور سب کا ریکارڈ ان کی ڈائری میں موجود ہے. بہت بے باکی سے افسران سے ملتے ہیں، توحید، آخرت اور رسالت کا تعارف کراتے ہیں، ہندی زبان میں تعارفی فولڈر، کتابچے اور ہندی ترجمہ قرآن پیش کرتے ہیں اور احترام کے ساتھ پڑھنے کی تاکید کرتے ہیں. ان کے تجربات سن کر بڑا حوصلہ ملتا ہے. اگر دعوتی اسپرٹ ہو تو کام میں کوئی رکاوٹ نہیں. یہاں کیمپ کے دوران بلریاگنج تھانہ، روناپار تھانہ اور جین پور کوتوالی گئے اور دعوتی ملاقاتیں کی، ساتھ میں طلبہ بھی تھےتاکہ فیلڈ ورک کا تجربہ حاصل کر سکیں.

در حقیقت دعوت اسلامی کیلئے ملک میں مواقع بہت ہیں، حکمت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے. ملت کی ذہن سازی کی ضرورت ہے. دعوت ہی کامیابی کا راستہ ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سب سے بڑی سنت ہے. اللہ ہمیں اس عظیم سنت پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین

طاہر مدنی، 6 نومبر 2019