Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

ریاست بہار میں ”اردو مترجم“ کے لٸیے درخواستیں مطلوب۔۔۔۔۔۔۔۔اسٹاف سیلیکشن کمیشن بہار۔۔

پٹنہ ۔۔۔بہار/صداٸے وقت/ذراٸع۔
========================
بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے راج بھاشا سہائک ( اردو) ، اردو مترجم ، معاون اردو مترجم کے عہدوں پر بحالی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدواروں کو چار دسمبر 2019 کے قبل مقرر ہ خاکہ کے توسط سے عہدوں پر درخواست دے سکتے ہیں۔
بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت کل 1505 خالی عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ ان میں سے 1294 عہدے معاون اردو مترجم ، 202 عہدے اردو مترجم اور نو راج بھاشا سہائک ( اردو ) کیلئے ہیں۔ معاون اردو مترجم کیلئے کم ازکم تعلیمی لیاقت کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ یونیورسیٹی سے اردو سبجکٹ کے ساتھ انٹرمیڈیٹ مساوی ، اردو مترجم کیلئے کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسیٹی سے اردو سبجکٹ کے ساتھ گریجویشن مساوی اور راج بھاشا سہائک کیلئے کم ازکم تعلیمی لیاقت کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسیٹی سے اردو سبجکٹ کے ساتھ گریجویٹ اردو میں پوسٹ گریجویٹ یا مساوی ڈگری ہونا لازمی ہے ۔

امیدواروں کی عمر حد یکم اکتوبر 2019 کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی ۔ راج بھا شاسہائک ( اردو ) اور اردو مترجم کے لئے کم ازکم عمر حد 21 سال ہے ۔ وہیں معاون اردو مترجم کیلئے کم ازکم عمر 18 سال ہے ، جبکہ زیادہ سے عمر جنرل طبقہ ( مرد ) کیلئے 37 سال ، جنرل طبقہ ( خاتون) کیلئے چالیس سال ، پسماندہ طبقہ انتہائی پسماندہ طبقہ( مرد خاتون ) کیلئے چالیس سال اور درج فہرست ذات درج فہرست قبائل ( مرد خواتین ) کیلئے 42 سال ہے ۔
آن لائن رجسٹریشن اور امتحان فیس جمع کرنے کی تاریخ پانچ نومبر 2019 سے 30 نومبر 2019 ہے ۔ جبکہ آن لائن درخواست داخل کرنے کی تاریخ پانچ نومبر 2019 سے چار دسمبر 2019 ہے