Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

اعظم گڑھ۔۔ایودھیا تنازعہ کے فیصلہ کے مد نظر انتظامیہ کی عوام کے ساتھ میٹنگ۔


*اعظم گڈھ :۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔مورخہ ١نومبر ٢٠١٩
======================
 بابری مسجد فیصلے کے پیش نظر انتظامیہ کی لوگوں کساتھ میٹنگ ، امن کی اپیل*

واضح ہوکہ آج اترپردیش کے اعظم گڈھ ضلع کے پولیس لاٸن میں واقع میٹنگ ہال میں بابری مسجد کے فیصلے کے پیش نظر ایک اہم میٹنگ انتظامیہ اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہوٸ ، اس میٹنگ میں اے ڈی جی لائن آرڈر، ڈی آئی جی ، ایس پی اعظم گڈھ ، ڈی ایم اعظم گڈھ نے لوگوں سے بابری مسجد فیصلے سے متعلق بات چیت کی اس موقع پر انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ بابری مسجد سے متعلق عدالت کا جو بھی فیصلہ آۓ اسے ہر ایک مذہب کے لوگ بخوشی قبول کریں ،اور عدالت کے فیصلے کا احترام کریں ، حالات کو پر امن بنانے کی کوشش کریں ، آپسی بھاری چارہ کا ماحول بناۓ رکھیں ، اس موقع پر اعظم گڈھ کے ہر تھانے سے مختلف مذاہب کے چنندہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا سراۓ میر سے جمعیۃ علماء کے سکریٹری محمد فیصل اعظمی نے بھی شرکت کی،،،