Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 26, 2019

سنی وقف بورڈ بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی عرضی نہیں داخل کرے گا۔

بابری مسجد کیس کے اہم فریق سنی وقف بورڈ نے 9اکتوبر کو سنائے گئے سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /مورخہ 26 نومبر 2019.
==============================
سنی وقف بورڈ کے چئیرمین زفر فاروقی نے منگل کو نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اجلاس میں کثرت رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایودھیا تنازع پر نظر ثانی اپیل دائر نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں بورڈ کے آٹھ میں سے سات اراکین شریک ہوئے، جن میں سے چھ کی رائے یہ تھی کہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو  سپریم کورٹ نے سالہا سال سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے ایودھیا کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے تحت متنازع زمین ہندوؤں کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے مسجد کی تعمیر کے لیے مسلمانوں کو پانچ ایکٹر متبادل زمین دینے کا بھی حکم دیا تھا۔
فر فاروقی نے بتایا کہ بورڈ نے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ پانچ ایکڑ متبادل زمین کی پیش کش قبول کریں گے یا نہیں۔ ان کے بقول، بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی پیش کش کے بعد زمین سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔  ذرائع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ایودھیا کیس میں فریق جمعیت علماء ہند کے توسط سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرے گا۔