Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 29, 2019

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: ووٹنگ شروع، کئی اہم سیاسی لیڈروں کی قسمت آج طےکریں گے رائے دہندگان

رانچی:جھار کھنڈ /صداٸے وقت/ذراٸع/مورخہ ٣٠ نومبر۔٢٠١٩۔
==============================
 جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج 6 اضلاع کی 13 اسمبلی نشستوں پرووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس مرحلے میں رائے دہندگان کئی اہم لیڈروں کی قسمت طے کریں گے۔ ان میں وزیرصحت رام چندرچندرونشی، ریاستی کانگریس صدررامیشوراراؤں، سکھدیوبھگت، سابق وزیربھانوپرتاپ شاہی، سابق وزیربیدھ ناتھ رام، سابق وزیرکےاین ترپاٹھی اورسابق وزیراورسینئرکانگریسی لیڈرددئی دوبے جیسے لیڈرشامل ہیں۔ پہلےمرحلے میں کل 189 امیدوارمیدان میں ہیں، جن میں 174 مرداور15 خواتین امیدوارہیں۔
ریاستی کانگریس صدررامیشوراراؤں اورسابق ریاستی کانگریس صدراوربی جے پی امیدوار سکھدیو بھگت لوہردگا سیٹ پرآمنے سامنےہیں۔ سابق وزیرکےاین ترپاٹھی ڈالٹن گنج سیٹ، سابق وزیربیدھ ناتھ رام لاتیہارسیٹ اورسابق وزیربھانوپرتاپ شاہی بھوناتھ پورسیٹ سے میدان میں ہیں۔ وہیں، وشرام پورسیٹ پروزیرصحت رام چندرچندرونشی اورددئی دوبے مقابلے میں ہیں۔
پہلے مرحلے میں بی جے پی نے 13 میں سے 12 سیٹوں پراپنےامیدواراتارے ہیں، جبکہ حسین آباد سیٹ پرآزاد امیدوارونود سنگھ کوحمایت دی ہے۔ وہیں دوسری جانب، عظیم اتحاد میں جےایم ایم چار، کانگریس 6 اورآرجے ڈی تین سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہیں۔
جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسرونے چوبے نےبتایا کہ پہلے مرحلے کی 13 سیٹوں کے لئے کل 189 امیدوارمیدان میں رہ گئے ہیں۔ اس مرحلے کےلئے کل 3906 انتخابی مراکزبنائے گئے ہیں۔ کل 989 ووٹنگ مراکزسے ویب کاسٹنگ کی جائےگی۔ ونے چوبے نے بتایا کہ ان اسمبلی سیٹوں کے سبھی ووٹنگ مراکزپرصبح 7 بجےسے ووٹنگ شروع ہوجائےگی اوردن کےتین بجےتک ووٹنگ ہوگی۔
سب سے زیادہ 28 امیدواربھوناتھ سیٹ پر، سب سے کم 9 چترا میں
چیف الیکشن افسرونے چوبےنےبتایا کہ سب سے زیادہ 28 امیدواربھوناتھ پورسیٹ پرہیں جبکہ سب سے کم 9 چترا سیٹ سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ اس کےعلاوہ گملا (ایس سی) سیٹ سے 12، بشن پور(ایس ٹی) سیٹ سے 12، لوہردگا (ایس ٹی) سیٹ سے 11، منکا (ایس ٹی) سیٹ کےلئے 10، لاتیہار(ایس سی) سیٹ کےلئے 11، پانکی سیٹ کےلئے 15، ڈالٹن گنج سیٹ کےلئے 15، وشرام پورسیٹ کےلئے 19، چھترپور(ایس سی) سیٹ کےلئے 12، حسین آباد سیٹ کےلئے 19 اورگڑھوا سیٹ کےلئے 16 امیدوارمیدان میں ہیں۔ اس طرح اس مرحلے میں 189 امیدوارالیکشن لڑرہے ہیں