Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ۔۔۔نو نامزد ضلع صدر نے کیا خطاب...یوگی حکومت کے لا اینڈ آرڈر پر اٹھاٸے سوال۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====(======================
ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ بدلا پور پڑاؤ پر واقع ایک ہال میں ہوئی۔میٹنگ میں کمیٹی کے نومنتخب صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ قومی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی اور ریاست چیئرمین اجے کمار للو نے کارکن پر اعتماد کرتے ہوئے جو ذمہ داری دی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

ضلع  کے کانگریس کارکنوں کو اب نظرانداز نہیں کیا جائے گا، سبھی کارکنان کانگریس کے اعزاز کے لئے سڑک سے ایوان تک آواز اٹھائیں گے اور عوامی مفادات کیلئے حکومت سے پورا کرانے کی کوشش کیا جائے گا۔ گذشتہ روز شہر میں پولیس سپرنٹنڈنٹ دفترکے پاس صرافہ کی دکان پر سرراہ حوصلہ بلند بدمعاشوں نے اسلحہ کے دم پر ڈکیتی کی وہ غنڈہ راج کی مثال ہے۔کانگریس کارکنان عوام کے حق کی آواز اٹھانے کیلئے ہر سطح پر تیار ہے۔پی سی سی ممبر یادویندر دوبے نے کہا کہ فیصل حسن کے صدر منتخب ہونے سے کارکنا میں توانائی آئی ہے۔بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے ضلع پنچایت اور آئندہ 2022کے انتخابات میں کانگریس کو اول نمبر پر کارکنان لے آئے گے۔اس موقع پر راکیش مشرا،شیر بہادر سنگھ،کملا تیواری،اندرمنی دوبے،اعظم زیدی،سوربھ شکلا،حاجی اوی وکاس،سرور احمد،مفتی مہدی،دیوراج پانڈے،مہاتما شکلا،وجے سنگھ،سوربھ شکلا،انل سونکر،بھیا لال،راکیش سنگھ،ڈبو مشرا،عثمان علی،نیرج رائے،سبھاش چندر سونکر،امت تیواری،پروین سنگ سمیت دیگر کارکنا موجود رہے۔