Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 7, 2019

بابری مسجد مقدمہ کا فیصلہ اب اس ہفتہ نہیں آٸے گا۔۔۔۔سپریم کورٹ کی کارواٸی کی اضافی لسٹ میں بھی شامل نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈوکیٹ شاہد نعیم

از/ایڈوکیٹ شاہد نعیم۔/صداٸے وقت/مورخہ 7 نومبر۔
==================
کچھ دیر قبل سپریم کورٹ کی جانب سے کل کے معاملات کی اضافی لسٹ ظاہر ہونے کے بعد یہ طئے ہوگیا کہ آنے والے پانچ دن تک بابری مسجد مقدمہ کا فیصلہ نہیں آئے گا کیونکہ کل کی عدالتی کارروائی میں بابری مسجد معاملہ نہیں لگا  ہے اور اگلے چار دن سپریم کورٹ بند ہے یعنی کے اب ۱۳سے ۱۵نومبر کے درمیان کبھی بھی فیصلہ ظاہر کیا جاسکتا ہے البتہ ایک دن پہلے اس کی اطلاع رجسٹرار کی جانب سے  متعلقہ وکلاء کو فراہم کردی جائے گی ، یہ اطلاع سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر عام پبلک کے لئیے بھی دستیاب ہوگی۔ جن حضرات کو تشویش ہیکہ فیصلہ آنے کے بعد کیا ہوگا ، حالات کیسے ہونگے وغیرہ وغیرہ متذکرہ شیڈول کے حساب سے اپنے کام انجام دیں ،بطور احتیاط دور دراز کا سفر کرنے سے گریز کریں اور مالک کائنات پر مکمل یقین رکھیں ۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم
لیگل ایڈوائزر جمعتہ علماء ہند
میسج ۷ نومبر کو رات دس بجے لکھا گیا ۔