Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 25, 2019

مہاراشٹر معاملہ۔۔۔سپریم کورٹ میں فریقین کو سنواٸی مکمل۔۔۔فیصلہ محفوظ۔۔26یعنی کل سنایا جاٸے گا فیصلہ۔


سپریم کورٹ میں مہاراشٹر سیاسی بحران سے جڑے مسئلے پر سماعت پوری ہو گئی اور اس معاملے میں منگل کی صبح فیصلہ سنایا جائے گا۔

نئی دہلی۔/صداٸے وقت/ذراٸع/مورخہ ٢٥ نومبر ٢٠١٩۔
===============================
 سپریم کورٹ میں مہاراشٹر سیاسی بحران سے جڑے مسئلے پر سماعت  پوری ہو گئی اور اس معاملے میں منگل کی صبح فیصلہ سنایا جائے گا۔ جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بینچ نے سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ وہ کل صبح ساڑھے دس بجے اس معاملے پر اپنا فیصلہ دے گی۔
شیوسینا۔ این سی پی اور کانگریس اتحاد نے جلد ہی فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا جبکہ مہاراشٹر حکومت نے عدالت سےاس کے لئے کم ازکم 14 دن دینے کی اپیل کی۔
 اس سے پہلے شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے آج فڑنویس ۔ اجیت پوار کی طرف سے دئیے گئے ارکان اسمبلی کی حمایت والے خط اور گورنر سے ملا حکومت بنانے کا خط طلب کیا۔ اس بیچ چاروں پارٹیاں ارکان اسمبلی کو متحد کرنے میں جٹی ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی این سی پی باغی ہوئے اجیت پوار کو منانے میں جٹی ہے۔
سپریممیں گورنر کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے اجیت پوار کا خط پیش کیا۔ خط میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ این سی پی کے سبھی 54 ارکان اسمبلی نے انہیں لیڈر منتخب کیا ہے اور حکومت بنانے کے لئے انہیں مجاز کیا گیا ہے۔
تشار مہتہ نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک حکومت بنانے کا دعویٰ پیش نہیں کیا گیا۔ ہمارے پاس گورنر کے فرمان کی کاپی ہے۔ تشار مہتہ نے گورنر کے سکریٹری کا خط عدالت کو سونپا جس میں ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔ بی جے پی نے عدالت میں این سی پی کی حمایت کا دعویٰ کیا۔ دیویندر فڑنویس کی طرف سے مکل روہتگی نے کہا کہ فلور ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ سماعت کے دوران جسٹس رمنا نے کہا کہ مہاراشٹر پر آخری فیصلہ تو فلور ٹیسٹ میں ہی ہو گا۔