Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 24, 2019

رام مندر کے فیصلے کو پورے ملک نے گلے لگایا۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی۔

نئی دہلی-25 نومبر( صداٸے وقت/ذراٸع) ۔
=============================
وزیراعظم نریندرمودی نے من کی بات پروگرام میں ایودھیا اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا بھی تذکرہ کیا۔مودی نے کہا کہ “ساتھیو، پچھلے ‘من کی بات’ میں ہم نے 2010 میں ایودھیا معاملے میں آئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں بات چیت کی تھی، اور، میں نے کہا تھا کہ ملک نے تب کس طرح سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھا تھا۔ فیصلے آنے کے پہلے بھی، اور، فیصلہ آنے کے بعد بھی۔اس بار بھی، جب، 9 نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، تو 130 کروڑ ہندوستانی نے،پھر سے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے لیے ملک کے مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ملک میں امن، اتحاد اور یکجہتی کے اقدار سب سے اوپر ہیں۔ رام مندر پر جب فیصلہ آیا تو پورے ملک نے اسے دل کھول کر گلے لگایا۔ پوری دلجوئی اور امن وامان کے ساتھ قبول کیا۔آج،‘من کی بات’ کے توسط سے میں ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں،شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے جس طرح کے صبر وتحمل اور باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے میں، اسکے لیے خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،۔ایک طرف، جہاں، طویل عرصے کے بعد قانونی لڑائی ختم ہوئی ہے، وہیں، وہیں دوسری طرف عدلیہ کے تئیں ملک کا احترام اور بڑھا ہے۔ صحیح معنوں میں یہ فیصلہ ہماری عدالیہ کے لیے بھی سنگ میل کا ثابت ہوا ہے۔ 
سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد، اب ملک ، نئی امیدوں اور نئی تمناؤوں کے ساتھ نئے راستے پر، نئے ارادے لیکر چل پڑا ہے۔ جدید ہندوستان اسی جذبے کو اپنا کر امن، ایکتا اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھے – یہی میری تمنا ہے، ہم سب کی آرزو ہے”