Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 28, 2019

دو عظیم مفکرین کے اتحاد کا امکان۔۔۔!!!!


از/ابن تاج خان /صداٸے وقت /مولانا اکرم قاسمی کی والی سے۔
=============================
عظیم ندوی مفکر مولانا سلمان حسینی صاحب کو حق گوئی کے نتیجے میں ندوة العلماء سے رٹائر کردیا گیا ہے.

وہیں دوسری جانب علی گڑھ کے اکلوتے مسلم مفکر پروفیسر جناب راشد شاز صاحب کو بھی حق گوئی کے نتیجے میں ڈائریکٹر کے عہدے سے بر طرف کردیا گیا ہے.

ان دونوں حضرات کی فکروں میں بہت مماثلت ہے .

(۱) دونوں ہی اجتہاد کے قائل ہین اور جمود کے خلاف ہیں.

(۲) دونوں ہی جدید تعلیم کو مسلمانوں کے دینی حلقوں کے لئے ضروری سمجھتے ہیں.

(۳) دونوں ہی حق گوئی میں کسی لومة لائم کی پرواہ نہیں کرتے ہیں.

(۴) دونوں حضرات ایک متحدہ تعلیمی ادارے/یونیورسٹی کا قیام چاھتے ہیں، جہاں جدید وقدیم میں کوئی فرق نہ ہو. 

(۵) دونوں ہی بھائی چارے کے لئے غیر مسلموں میں دعوت کے قائل ہیں.

اگر یہ دونوں افراد مل کر ایک پلیٹ فارم پر کام کریں تو ھندوستانی مسلمانوں کے لئے ایک نیا راستہ کھلے گا اور تاریک تر مستقبل میں زندگی کے چراغ روشن ہوجائیں گے.

انسان ہونے کی حیثیت سے دونوں میں بہت سے اختلافات ہوسکتے ہیں. لیکن فی الحال ابھی دونوں کا اتحاد ضروری ہے. تاکہ دونوں ہی شخصیتیں ایک دوسرے کی علمی تشنگی کو دور کر سکیں. اور ایک نیا اجتہادی وغیر محدود علمی مرکز کا قیام عمل میں آسکے.

قارئین کو یہ یاد رکھنا چاھئے کہ اتحاد کے لئے منزل مقصود پر پہونچانے والے کچھ نکات پر متحد ہونا ضروری ہوتا ہے اور اختلافی مسائل کو درمیان میں نہیں لایا جاتا ہے

*ابن تاج خان*