Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 5, 2019

بڑا گاٶں۔۔شاہگنج۔۔۔جلوس عماری۔۔۔۔۔ہندوستانی کے سینے میں محبت کا دل دھڑکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا شوکت رضوی۔

                                     
(جونپور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت۔(نامہ نگار
============================
شاہگنج کوتوالی حلقے کے موضع بڑاگاؤں میں 150 برس سے مسلسل جلوس عماری نکلتا ہے،یہ جلوس اہل بیت اطہر علیہ السلام کے اس لٹے ہوئے فاقلے کی یاد تازہ کرتا ہے جو قید شام سے لوٹ کر مدینہ منورہ قبر رسول مقبول پر  واپس ہوا تھا،

جس ے میں ہندوستان کے گوشے گوشے سے زائرین تشریف لائے، اس جلوس میں ہندوستان کی مشہور و معروف  انجمنوں نے نوحہ خوانی سینہ زنی  کرتے ہوئے صبح نماز فجر  کے وقت پنجے شریف سے برآمد ہوکر قدیمی راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، روضئےرسول چہا روضہ پر اختتام ہوا،باہر سے تشریف لائی انجمنوں نے اپنے اپنے نوحے پیش کرتے جلوس عماری کا قافلہ  بڑھتا ہوا مڑوا محلے  میں پہونچا علاقائی مولانا شوکت رضوی نے اپنےخطاب میں کہا یزید نے  امام حسین کا قتل کرنے کے بعد  سوچا  تھا کہ دنیا میں کوئی امام حسین کا نام لینے والا نہیں رہیگا لیکن چودہ سو سال کے بعد بھی آج دنیا کے گوشے گوشے میں امام حسین کی یاد منانے والے عزادار موجود ہیں،جب امام حسین مدینے سے نکلے تھے تو ہر نے امام حسین کا راستہ روکا تو امام حسین نے کہا کی ہمکو ہندوستان چلا جانے دو اسلیئے کہ امام حسین جانتے تھے کہ ہندوستان کے سینے میں محبت کا دل دھڑکتا ہہے ،مولانا نے فرمایا ہندوں سماج کے لوگوں نے امام

حسین کے نام پر چائے اور پانی کا انتظام کیا وہی اہل سنت حضرات نے بھی قدم سے قدم جلوس کے ساتھ رہے، وہی درجیانے میں پہونچ کر تشریف لائے بنارس سے مولانا محمد علی گوہر،مولانا وصی حسن خاں، نے اپنے خطاب کو دیتے ہوئے لٹا ہوا قافلہ پر روشنی ڈالی اور جلوس عماری میں آئے ہوئے مہمانوں کے لئے مفت طبی کیمپ کا بھی انتظام ڈاکٹر ابرار صاحب شاہ گنج بھادی و ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے تقریباً 600 مریضوں کو دیکھ کر دوا دی،

اس موقع پر سید وسیم حیدر،محمد اظہر پردھان،سید ذیشان حیدر،محمد حسن تنویر،سراج مہدی،ایم ایل اےشلیندر یادو للی،صفدر رضا سابق ایم ایل ای سلطانپور،اصغر مہدی،منتظر خان،ضیغم عباس،بطور خاص موجود رہے۔