Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 6, 2019

مولانا ارشد مدنی موہن بھاگوت سے پھر کریں گے ملاقات۔


مولانا ارشد مدنی نے آج نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منقعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

نٸی دہلی۔/صداٸے وقت/ذراٸع/6نومبر 2019.
=============================
 جمعیتہ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ ایودھیا معاملہ میں جو بھی فیصلہ آئے گا اسے ہم تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ثبوتوں اور دلیلوں کی بنیاد پر ہو گا اور اس کا آستھا  سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔ مولانا نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رہنی چاہئے۔ مولانا ارشد مدنی نے آج نئی دہلی  کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منقعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

وہیں، ایک سوال کے جواب میں جمعیتہ علما ہند کے صدر نے کہا کہ وہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے آج ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’امن و امان برقرار رکھنے کی کوئی بھی اپیل اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک تمام فرقوں کے ذمہ دار اس کے لئے آگے نہ آئیں۔ آج ہماری ملاقات آر ایس ایس سربراہ سے ہوگی اور ہم اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ کس طرح ملک میں امن و امان کا ماحول قائم رکھا جائے‘‘۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ایودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا، عوام کو اسے قبول کرنا چاہیے۔ ملک میں امن اور باہمی بھائی چارہ کے ماحول کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر آر ایس ایس اور جمعیۃ علماء ہند ایک ساتھ ہیں۔