Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 22, 2019

پرگیہ ٹھاکر کو دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا جانا جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے خلاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایس ڈی پی آٸی۔


نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔/صداٸے وقت/٢٣ نومبر ٢٠١٩۔
=============================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)نے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر جو 2008کے مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزم اور اس وقت ضمانت پر رہا ہے ان کو دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی کی ممبر نامزد کئے جانے کے اقدارم پر سخت تنقید کی ہے اور اسے جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے متعدد مواقع پر متنازعہ بیانات دئے ہیں۔ ایسے متنازعہ شخص پرگیہ ٹھاکر کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں 21رکنی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ایم کے فیضی نے یاددلاتے ہوئے کہا ہے کہ پرگیہ ٹھاکر نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے کو 'محب وطن "قرار دیا تھا۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کے اس تبصرے کو تنقید کے قابل اور مہذب سماج کیلئے نقصاندہ بتایا تھا۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی عجیب بات ہے کہ پرگیہ ٹھاکر کو ایک اہم پارلیمانی پینل کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ حکومت کی اس طرح کی حرکتوں سے غلط پیغام جاتا ہے اور اس سے بم بنانے والوں، فسادیوں اور قاتلوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔