Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 24, 2019

ایس ڈی پی آٸی گجرات کی پریس کانفرنس۔۔ساتھ ہی ممبر سازی کی مہم کا غاز۔

ایس ڈی پی آئی گجرات نے پریس کانفرنس کے ساتھ ممبر سازی مہم کا آغاز کیا

احمد آباد۔گجرات۔۔ (پریس ریلیز)/صداٸے وقت /24 نومبر 2019.
==============================
۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے ذریعے24نومبر کو 2019کو احمد آباد میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری سیتارام کوہیوال نے کہا کہ آج ملک نازک مرحلے سے گذررہا ہے۔ 
مسلمانوں،اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ طبقات، قبائیلیوں، اور غریب کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ نہیں ہے۔ ملک کا جمہوری نظام خطرے میں ہے، حق اور انصاف کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مذہب کے نام پر سماج میں نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ ملک کا سیکولر امیج ختم کرنے اور ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کی جارہی ہے۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت دلت اور مسلم کمیونٹی کوڈرانے اور جبر وظلم کرنے کیلئے غیر آئینی، غیر جمہوری کالے قوانین بنارہی ہے۔ این آر سی کو پورے ملک میں نافذکرنا چاہتی ہے۔ ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور اگر ہے تو وہ اپنا کردار اداکرنے سے قاصر ہے۔ ایسے میں حکومت کی ناانصافیوں، جابرانہ اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ایس ڈی پی آئی واحد متبادل ہے جس نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو عوام تک پھیلانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے قومی ایگریکٹو ممبر اور ریاست گجرات کے شریک انچارج ڈاکٹر نظام الدین خان نے کہا کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے میں تنظیمی طاقت کا سب سے اہم کردار ہے۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اس ملک میں ناانصافی، جبر، ظلم، استحصال، عدم مساوات اور خوف اور بھوک کی فضا کو ختم کرکے مساوات، آزادی، انصاف، بھائی چارگی پر مبنی ہندوستانی معاشرے کی تعمیر کرنے کیلئے ایک تحریک کے طور پر کام کررہی ہے۔ اس کیلئے ایس ڈی پی آئی اپنی تنظیمی طاقت کو مستحکم کررہی ہے۔ نومبر اور دسمبر میں ملک گیر رکنیت سازی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس کے تحت ریاست گجرات میں ایس ڈی پی آئی 25نومبر تا 25دسمبر 2019ممبرشپ مہم چلائی رہی ہے۔ جس میں عام عوام کو پارٹی کی پالیسیوں، مقاصد، سرگرمیوں سے آگاہ کرکے پارٹی میں شمولیت کی اپیل کی جائے گی اور لوگوں کو ان کے حقوق سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ 
صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی گجرات پردیش کے صدر عبدالحمید نے کہا کہ گجرا ت کی ریاستی حکومت دلتوں، قبائلیوں اور مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ ان طبقات کی سماجی، معاشی، تعلیمی اور ثقافتی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل طور پر نافذ نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے گجرات میں نظام عدل کے صورتحال پر بھی سوالات اٹھائے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی عہدیداروں نے ممبر شب مہم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے پوسٹرزبھی جاری کئے۔ جس میں 'باوقار سیاست 'کیلئے ایس ڈی پی آئی میں شمولیت کی اپیل کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی گجرات کے ریاستی سکریٹری اکرام شیخ، فاروق انصاری، مولانا اعجاز، احمد آباد ضلعی صدر شاداب لیلار، نائب صدر امجد خان پٹھان وغیرہ نے شرکت کی۔