Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 10, 2019

آج مورخہ ١١ نومبر ”قومی یوم تعلیم “ ہے۔۔۔قومی یوم تعلیم ملک کے پہلے وزیر تعلیم ، مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیداٸش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

صداٸے وقت کی خصوصی پیشکش۔
=============================
مولانا ابو الکلام آزاد کا یوم پیدائش ملک بھر میں  قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے ۔ مولانا آزاد کا یوم پیدائش 2008 سے قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں ہوئی تھی ۔ وہ 15 اگست 1947 کے بعد سے یکم فروری 1958 تک پہلے وزیر تعلیم رہے تھے ۔
ماہر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا آزاد نے تعلیم یافتہ ہندوستان کی بنیاد رکھی تھی ۔ انہیں مرنے کے بعد ملک کے سب سے بڑے اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ مسلم سماج میں بھی تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔
عظیم مجاہد آزادی مولانا آزاد کا جنگ آزادی میں بھی اہم رول تھا ۔ آزادی کے ساتھ تقسیم ہند کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی کو کم کرنے میں بھی انہوں نے نمایاں رول ادا کیا ۔ وہ اقلیتوں کو یہ یقین دلانے میں کامیاب رہے کہ "یہ تمہارا ملک ہے اور اسی ملک میں تم رہو "۔
انگریزوں کے حکومت کے دوران مولانا ابو الکلام آزاد رانچی میں نظر بند رہے۔ اس دوران انہوں نے انجم اسلامیہ سمیت کئی مدرسوں کی بنیاد بھی رکھی تھی ۔