Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 9, 2019

ایودھیا کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ۔۔۔مسلمانوں کا ملکیت کا دعویٰ خارج۔۔۔۔متنازعہ جگہ رام نیاس کو دے دی گٸی۔

نئی دہلی (صداٸے وقت)/٩ نومبر ٢٠١٩۔/ذراٸع۔
=============================
ہندوستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمہ بابری مسجد ۔ رام مندر کا فیصلہ آگیاہے جس میں سپریم کورٹ نے بابری مسجد ۔رام مندرتنازع پر رام جنم بھومی نیاس کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مسلمانوں کی ملکیت کا دعوی خارج کردیاہے ۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ متنازع زمین رام جنم بھومی نیاس کو دی جاتی ہے ،ٹرسٹ بناکر وہاں مندر تعمیر کی جائے ۔ مسلمان اپنی ملکیت کا دعوی ثابت کرنے میں وہاں ناکام رہے تاہم 1949 تک مسجد میں نمازہوتی رہی ہے ۔ مندر توڑ کر مسجد بنانے کا ذکر نہیں ملتاہے ۔سنی وقف بورڈ کو تین ماہ کے اندر 5ایکڑ زمین دی جائے ۔