Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

ضلع مجسٹریٹ کا بلاک اور پراٸمری ہیلتھ سینٹر کا اچانج معاٸنہ۔

(جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ
===================
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمارسنگھ نے بخشاء بلاک کے مقامی صحت مرکز اور چوراون پور گاؤں کا جمعہ کے روزاچانک معائنہ کیا۔ بلاک کے معائنے کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے ریاستی مالیات کمیشن کے تحت کئے گئے کاموں، بیت الخلا ء کی تعمیر، وزیر اعظم رہائش گاہ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔

معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے بی ڈی او کو ہدایت دیا کہ وہ روزانہ بیت الخلا ء کی تعمیر کا معائنہ کریں۔ ہر گاؤں کی بڑی دیواروں پر لکھیال، پنچایت سکریٹری، آشا، آنگن باڑی، صفائی اہلکاروں، روزگار سیوک کا موبائل نمبر درج کریں۔معائنہ کے دوران انھوں نے بلاک احاطے میں گندگی دیکھ ناراضگی کا اظہار کیا اور جلد صفائی کرانے کی ہدایت دی۔انھوں نے صحت مرکز میں مریضوں سے صحت مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے مریضوں سے ڈاکٹرکے وقت پر ملنے، بچوں کی پیدائش اور اودیات سے متعلق معلومات حاصل کی۔انھوں نے جھولا چھاپ ڈاکٹروں نے خلاف کاروائی کیلئے سی ایم او کو ہدایت دیا۔چوراوان پور گاؤں کے معائنے کے دوران انھوں نے بابو ولد راجارام سے بیت الخلاء اور رہائش کے بارے میں معلومات حاصل کی اور گاؤں والوں کو بیت الخلا ء کے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے گاؤں کے پردھان کو ہدایت دیا کہ وہ گاؤں میں منریگا کے تحت زیادہ سے زیادہ کام کرائے تاکہ گاؤں والوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ترقی کیا جاسکے۔ ضلع مجسٹریٹ نے گاؤں میں گندگی دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا اور صفائی اہلکارکو معطل کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران انھوں نے پرائمری اسکول چوراون پور کابھی معائنہ کیا اور بچوں سے میڈ ڈے میل کی معلومات حاصل کی۔انھوں بچوں کو دی جانے والی تعلیم کی حقیقت پر بچوں سے سوال پوچھا۔ انہوں اس دوران انھوں نے بچوں سے صاف رہنے اور پلاسٹک کے استعمال نہیں کرنے کی اپیل کی۔