Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، پانچ مراحل ہوگی پولنگ ، 23 دسمبر کو ووٹوں کی گ

رانچی..جھارکھنڈ/صداٸے وقت/ذراٸع۔مورخہ ١ نومبر ٢٠١٩۔
=====================
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے ۔ پانچ مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے ۔ پہلے مرحلہ کیلئے 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلہ کیلئے 7 دسمبر ، تیسرے مرحلہ کیلئے 12 دسمبر ، چوتھے مرحلہ کیلئے 16 دسمبر اور پانچویں مرحلہ کیلئے 20 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ 23 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے ۔
موجودہ جھارکھنڈ اسمبلی کی مدت پانچ جنوری 2020 کو ختم ہورہی ہے ۔ ریاست میں مجموعی طور پر 81 سیٹیں ہیں ، جس میں سے 9 ایس سی کیلئے مختص ہیں ۔ ریاست میں 2.65 کروڑ ووٹرس ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم 17 اور 18 اکتوبر کو رانچی گئی تھی اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا ۔

اس دوران ریاست کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگیں بھی کی تھیں ۔ سیکورٹی اہلکاروں کی دستیابی اور ہیلی کاپٹر پر بات چیت ہوئی تھی ۔ ریاست میں 24 میں سے 19 اضلاع نکسل متاثرہ ہیں ۔ 13 اضلاع کافی زیادہ نکسل متاثرہ ہیں