Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

روایتی جلوس عماری۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
===================
بخشاء بلاک کے رنو گاؤں میں گزشتہ شام اہل حرم کی مدینہ وطن واپسی کی یاد میں جلوس عماری میں دور دراز علاقوں سے آئی انجمنوں نے شرکت کی۔ علماء کرام نے امام حسین ؓاور ان کے 72 ساتھیوں و کنبہ پر ہوئے مظالم کی داستان سنائی تو وہاں موجود ہزاروں افراد کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ جلوس صبح سات بجے شروع ہوا اور دیرشام روضہ رسول پر ٹھنڈا کیا گیا۔

جلوس میں مولانا ڈاکٹر مرزا یعسوب عباس، مولانا کلب رشید اور مولانا وسعی حسن خان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 محرم امام حسینؓ نے اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ شہادت کے بعد ان کے کنبہ کے افراد کو یزید نے شام کی جیل میں قید کردیا تھا۔ جب انھیں قید سے رہا کیا گیا تو اہل خانہ کربلا جا کر شہیدوں کی لاشوں کو دفن کیا اور اپنے وطن مدینہ لوٹے۔ اس جلوس عماری میں ملک اور ریاست کے کونے کونے سے آئے ہوئے انجمنوں نے نوحہ ماتم کر کربلا کے شہیدوں کو نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ جلوس شام کوگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے گاؤں میں واقع روضہ سول پر پہنچا۔ جہاں نجمن امامیہ رنونے نوحہ ماتم کیا اور عماریوں کو ٹھنڈا کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا حسن اکبر خان، راشد علی خان نے مومنین کا شکریہ ادا کیا۔