Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

جامعة الاصلاح سراٸمیر اعظم گڑھ میں سہ روزہ ”عالمی سیمینار“ کا آغاز۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت/نماٸندہ/ذراٸع۔
======================
مدرستہ الاصلاح  میں منعقدہ پروگرام کا آغاز ان شاء اللہ آج  بروز جمعہ1 نومبر 2019  خطاب عام  بعد نماز مغرب  سے ہوگا ۔ جس کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی ھند مجترم مولانا سید جلال الدین عمری صاحب فرمائیں گے ۔ مقررین میں دو شعلہ بیان خطیب جناب مولانا عنایت اللہ اسد سبحانی صاحب بعنوان" ملک و ملت کے مسائل اور ہماری زمہ داریاں" اور جناب مولانا محمد جمیل صدیقی صاحب بعنوان" تو زمانے میں خدا کا آخری پیغام ہے " کے تحت  خطاب فرمائیں گے ۔ اس علمی اور ایمان افروز خطاب میں آپ کی شمولیت باعث_ اجر وثواب ہو گی

  ۔بعد ازاں 2تا4 نومبر  افتتاحی اجلاس اور آٹھ شیشن پر مشتمل اہم اجلاس ہوں گے ۔ جس میں ملک اور بیرون ملک کی اہم علمی شخصیات کی شمولیت یقینی ہوگی۔ تقریبا 66 مقالے پیش کئے جائیں گے جو علمی , تاریخی اور فکری حیثیت سے گراں قدر ہوں گے ۔ یاد رہے کہ ان اجلاس کا مرکزی مو ضوع "مدرستہ الاصلاح کی تاریخ  " ہے ۔ مدرستہ الاصلاح اپنی انفرادی ، علمی ، تاریخی اور فکری حیثیت رکھتا ہے ۔ جس کا نصب العین راست طور پر قرآن مجید کی محققانہ تعلیم ہے اور یہی وہ واحد کتاب ہے جو امت مسلمہ کے عروج کی اصل ضامن ہے ۔ ہم دعاگو ہیں کہ یہ مدرسہ اپنی پوری اب و تاب کے ساتھ یونہی  رواں دواں کارواں رہے ۔ اور اللہ تعالیٰ اس کے جانشینوں کو استقامت بخشے ۔
 ہم طلبہء قدیم مدرستہ الاصلاح کی جانب سے تمام مسلمانان بہی خواہان اور اہل علم حضرات سے تمام پروگراموں میں شرکت کی پر خلوص استدعا کرتے ہیں اور آپ کا پر جوش خیر مقدم کرتے ہیں ۔ آپ کی شرکت ہمارے لئے باعث_ سعادت  ہوگی۔ یہ سیمینار تاریخی حیثیت سے مدرستہ الاصلاح ہی کے لئے نہیں بلکہ امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے لئے بھی تاریخ ساز ہوگا ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو کامیاب بنائے ۔ آمین

خاک سار
محمد مرسلین اصلاحی