Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 1, 2019

جونپور میں سنسنی خیز واردات۔۔۔صرافہ کی دکان سے ایک درجن بعاشوں نے کی ایک کروڑ کی لوٹ۔

ایس پی آفس کے نزدیک واردات۔
ڈی آٸی جی زون وارانسی موقعہ واردات پر۔
نقاب پوش بدمعاشوں نے لوٹ کے دوران کٸیے کٸی راٶنڈ فاٸر۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ  صداٸے وقت)۔
======================
 لائن بازار
تھانہ حلقہ کے سول لائن روڈ پر پولیس سپرٹنڈنٹ دفتر کے پیچھے گزشتہ دیر شام صرافہ کاروباری کی دکان پر حوصلہ بلند نقاب پوش بدمعاشوں نے نصف درجن کی تعداد میں اسلحہ کے دم پر ایک کروڑ مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں نے ڈکیتی کے دوران کئی راؤنڈ فائرنگ بھی جس سے پورے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور بدمعاشوں کی تلاش میں مہم شروع کرائی گئی لیکن بدمعاشوں کو سراغ نہیں لگ سکا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔جمعہ کے روز آئی جی زون وارانسی بھی موقع پر پہنچ گئے اور لوٹ کا جلد خلاصہ کرنے کیلئے ٹیموں کو تشکیل کر ضروری ہدایت دی۔کرائم برانچ اور سرولانس کے زریعے پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

واضع ہو کہ گزشتہ دیر شام سول لائن پر پولیس سپرٹنڈنٹ دفتر کے پیچھے مہا لکشمی جویلرس کی دکان پرتین موٹرسائیکل سے نصف درجن نقاب پوش بدمعاشوں نے پہنچ کر طمنچہ کی مٹھیا سے دکان مالک سریش سیٹھ پر حملہ کر زخمی کرنے کے بعد موجود ملازموں کو دھمکی دیتے ہوئے سونے،چاندی اور ہیرے کے ایک کروڑ سے زیادہ کے زیورات سمیت تین لاکھ نقدی اٹھا لے گئے۔لوٹ کے دوران بدمعاشوں نے دہشت پھیلاتے ہی سرراہ کئی راؤنڈ فائرنگ کر دی جس سے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔بدمعاشوں نے لوٹ کرنے کے بعد دوبارہ فائرنگ کرتے ہوئے وارانسی کی طرف آسانی سے فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی متاثر کی اطلاع پر پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔آناًفاناًمیں پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی سمیت سبھی اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور فوراً تلاشی مہم شروع کرائی گئی لیکن دیر رات تک بدمعاشوں کو کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ادھر اتنے بڑے واردات کی اطلاع ملنے پر جمعہ کی الصبح ہی آئی جی زون وارانسی وجے سنگھ مینا موقع پر پہنچ گئے اور پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت کرائم برانچ کی ٹیموں کو معاملہ کا جلد خلاصہ کرنے کی ہدایت دی۔