Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 26, 2019

سردیوں میں کمبل لحاف اور گرم کپڑے کی تقسیم کے لٸیےملک میں ہر جگہ نیکی کی دیوار بنے:::::::::::آفتاب اظہر صدیقی

نئ دہلی,26نومبر(نامہ نگار)/صداٸے وقت 
==============================
صحافی اور سماجی کارکن آفتاب اظر صدیقی نے آج اخبار کو جاری بیان میں الفلاح فرنٹ کے تعلق سےبات کرتے ہوئےکہا کہ  الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین ایک محنتی نوجوان، اچھے صحافی اور انسانیت کا درد رکھنے والے زندہ دل انسان ہیں- انہوں نے کچھ روز پہلے نیکی کی دوار کے لیے ایک اپیل شائع کی تھی، جس پر اب کام شروع ہوگیا ہے- ایسی دیواریں کہ جن پر لگی ہوئی کنڈیوں پر لوگ اپنی ضرورت سے زائد کپڑے یا نئے کپڑے یا دیگر اضافی سامان رکھ جاتے ہوں اور کوئی ضرورت مند آکر اسے اٹھا لے جاتا ہو، بیرونی ممالک سے اس کی شروعات ہوئی اور دنیا کے گنے چنے ممالک ہی ایسے ہیں جہاں اس طرح کی دیواریں دیکھنے کو ملتی ہیں- یہ دیواریں ہمارے لیے تو صرف ایک نیکی کی دیوار ہے، لیکن ضرورت مندوں کے لیے یہی سب کچھ ہے، یہی دیواریں سردیوں کے موسم میں کتنی ہی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچاتی ہیں- خاص کر وہ غرباء جنہیں دوسروں سے کچھ مانگنے میں لجاجت محسوس ہوتی ہے ان کے لیے تو یہ دیوار کسی غیبی خزانے سے کم نہیں ہے-آفتاب اظہر صدیقی نے مزید کہا کہ میں اپنی طرف سے، مجلس صدائے حق کی طرف، مجلس علمائے ملت کی جانب سے اور اپنی پارٹی راشٹریہ علماء کونسل کی طرف سے الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بہت اچھا اقدام کیا ہے- ساتھ ہی ہر شہر کی نوجوان کمیٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں اس طرح کی دیواریں بنائیں اور اس سردی میں کسی غریب کے کام آئیں- اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی رہنمائی لینی ہو تو الفلاح فرنٹ دہلی  سے رابطہ کریں، نمبر درج ذیل ہے-
8368463763
......................................