Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 26, 2019

بابری مسجد فیصلے پر ایس ڈی پی آٸی نظر ثانی اپیل داٸر کرے گی اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوٸے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

بابری مسجد فیصلے پر ایس ڈی پی آئی نظر ثانی اپیل دائر کرے گی اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی

کالی کٹ۔ کیرالہ (پریس ریلیز)/صداٸے وقت/مورخہ 26 نومبر 2019.
=============================
۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کی قومی سکریٹریٹ کا اجلاس 25نومبر 2019کوکالی کٹ میں ہوا۔ اجلاس میں بابری مسجد فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندرجہ ذیل قرار داد منظور کئے گئے۔
 
1۔۔۔۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں خود کہا ہے کہ اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ بابری مسجد 1528سے وہاں کھڑی تھی اور مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ا س کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہاں کوئی مندر موجود تھی اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے کہ بابری مسجد کی تعمیر سے پہلے مندر کو مسمار کیا گیا ہے۔ فیصلے میں اس حقیقت کی طرف نشاندہی کی گئی ہے کہ 1949میں بابری مسجد کے اندر غیر قانونی طور پر بت رکھے گئے تھے اور 1992میں جو بابری مسجد کو مسمار کیا گیا تھا وہ غیر قانونی تھا۔ لیکن اسی عدالت نے رام مند ر کیلئے زمین اور مسلمانوں کو انصاف سے محروم کیا ہے۔ 
2..۔ ایس ڈی پی آئی بابری مسجد معاملے میں انصاف کیلئے نظرثانی اپیل دائرکرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشورہ کرے گی۔
 3.....ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ بابری مسجد انہدام کے مجرموں کو تاریخی مسجد کی تباہی کیلئے مثالی سزا دی جانی چاہئے۔
 4...۔ بابری مسجد معاملے میں انصاف کے حصول کیلئے ایس ڈی پی آئی امسال 6دسمبر کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے، دھرنا، سمینار اور انسانی زنجیر مظاہرے وغیرہ کا انعقاد کرے گی۔
 5...۔ایس ڈی پی آئی کے کارکنان بابری مسجد معاملے میں انصاف دینے اور انہدام میں ملوث مجرموں کو سزا دینے کے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر ہند کو بھیجے جانے والے خط پر عوام سے دستخط اکھٹا کریں گے
6.....اس سال حکومت کی طرف سے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک بھر میں سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی متعدد گرفتاریاں 'اربن نکسل 'اور اسلامی بنیاد پرستوں 'کے نام پر ہوئی ہیں۔ یو اے پی اے (UAPA) کا غلط استعمال، گورنرس کا غلط استعمال، اراکین اسمبلی کی خریداری کیلئے کالے دھن کا استعما ل وغیرہ شامل ہیں۔ ایس ڈی پی آئی 26جنوری 2020کو‘Save Constitution Day’(یوم آئین بچاؤ)کے بینر کے تحت مختلف پروگراموں کا اہتمام کرے گی۔ قومی صدر ایم کے فیضی نے اجلاس کی صدارت کی۔ قومی نائب صدور اڈوکیٹ شرف الدین احمد، دہلان باقوی، قومی جنرل سکریٹریان عبدالمجید میسور اور محمد شفیع، قومی سکریٹری ڈاکٹرتسلیم احمد رحمانی اور سکریٹریٹ ممبران پی۔کویا، عبدالمجید فیضی، محمد مبارک، الیاس محمد تمبے، عبدالستاراور محترمہ یاسمین فاروقی شریک رہے۔