Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 27, 2019

ریویوپٹیشن کا مسودہ تیار، جمعیةعلماءہند جلد سپریم کورٹ میں داخل کرے گی نظرثانی کی اپیل::::::::::::مولانا ارشدمدنی

ملک کے کروڑوں انصاف پسندعوام جس میں ہندو مسلم سکھ عیسائی اور ماہرین قانون بھی شامل ہیں اس فیصلہ کو سمجھ سے بالاتر سمجھ رہے ہیں
نئی دہلی 27 نومبر2019/صداٸے وقت۔
بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کا جائزہ لینے والی جمعیةعلماءہند کی ورکنگ کمیٹی کی 14نومبر کو تشکیل کردہ پانچ نفری کمیٹی نے وکلاءاور ماہرین قانون سے صلاح و مشورہ کے بعد بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میںسپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف 17نومبرکو ریویو پٹیشن داخل کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا اس کا مسودہ تیار ہوگیا ہے اور جلد ہی پیٹیشن داخل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ صدرجمعیةعلماءہند مولانا سید ارشدمدنی کی سربراہی میں علماء،وکلاءاور ماہرین قانون پرمشتمل پینل نے ریویو پٹیشن کے تمام ممکنہ پہلووں پر غور کیاتھا اور اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازعہ کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ہے لیکن قانونی طور پر یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے اس لئے کہ ابھی نظر ثانی( ریویو )کا آپشن موجود ہے جسے استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو عدالت سے رجوع ہونا چاہئے؛ کیونکہ ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل فیصلہ میں عدالت نے مسلمانوںکے بیشتر دلائل کو قبول کیا ہے ۔ جہاں قانونی آپشن موجود ہے وہیں شرعاً بھی یہ ضروری ہے کہ آخری دم تک مسجد کی حصولیابی کے لیئے جدوجہد کی جائے ۔
مولانا ارشدمدنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیة علماءہندکی جانب سے داخل کرنے کا مقصد ملک کی قومی یکجہتی اور امن و امان میں خلل ڈالنا ہرگز نہیں ہے بلکہ قانون میں دی گئی مراعات کا استعمال کرتے ہوئے پانچ رکنی آئینی بینچ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی جارہی ہے کیونکہ ملک کے کروڑوں انصاف پسندعوام جس میں ہندو مسلم سکھ عیسائی اور ماہرین قانون بھی شامل ہیں اس فیصلہ کو سمجھ سے بالاتر سمجھ رہے ہیں۔