Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

جامعہ احتجاج: 10 ملزم گرفتار، پولیس کا دعویٰ، سبھی کا ہے کرمنل ریکارڈ، کوئی طلبا نہیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔17 دسمبر 2019.
=============================
دہلی کی جامہ ملیہ اسلامیہ میں ١٥ دسمبر کی رات ہوٸے ہنگامے میں دہلی پولیس نے 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سبھی لوگوں کا کرمنل ریکارڈ ہے۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ ملزموں کو پیر کی رات گرفتار کیاگیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوں میں کوئی طلبا نہیں ہے۔ حالانکہ پولیس نے ساتھ ہی کہا ہے کہ طلبا کو ابھی کلین چٹ نہیں دی گئی ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں پولیس نے ہنگامے کے دوران بس جلائے جانے والے معاملے میں ملزم لوگوں سے پچھ۔گچھ شروع کردی ہے۔
غور طلب ہے کہ دہلی پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان پر اتوار کی رات ہوئے ہنگامہ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ ان سبھی مزلموں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ تشدد میں چار سرکاری بسوں کو آگ لگادی گئی تھی۔ راہگیروں کی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کو لاٹھی چارج کرکے دوڑا دیا تھا۔ الزام ہے کہ پولیس نے یونیورسٹی کے اندر تک گھس کر آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔
جامعہ میں بھڑکے تشدد کو لیکر پولیس نے پیر کو دو کیس درج کئے تھے۔ پہلا کیس نیو فرینڈز کالونی اور دوسرا معاملہ جامعہ نگر تھانے میں درج کیا گیا۔ پولیس نے آگ زنی، فساد پھیلانے، سرکارکی املاک کو نقصان اور سرکاری کام میں رکاوٹ پہنچانےکے تحت کیس درج کیا ہے۔