Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 23, 2019

شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری، دہلی کے منڈی ہاؤس علاقے میں دفعہ 144 نافذ.

نٸی دہلی /صداٸے وقت /مورخہ 24 دسمبر 2019./نماٸندہ
=============================
شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر منڈی ہاؤس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی, حالات پر نظر رکھنے کے لئے پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج اب ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے۔۔اس میں سیاسی پارٹیوں کے علاوہ ملی و دیگر سوشل تنظیموں کی بھی شمولیت ہورہی ہے ۔آج دہلی میں منڈی ہاوس سے ایک احتجاجی جلوس نکلے گا جو جنتر منتر تک جاٸے گا ۔۔منڈی ہاوس میں دفعہ 144 لگا دیا گیا ہے ۔جبکہ احتجاجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہر حالت میں جلوس نکلے گا ۔۔پولیس کا بھاری انتظام ہے۔
اس وقت احتجاجی جلوس نکل چکا ہے ۔سی اے اے اور این آرسی کے خلاف نعرے لگاٸے جا رہے ہیں۔۔۔احتجاجیوں کے تیور کو دیکھتے ہوٸے لگتا ہے کہ اگر پولیس نےبیجا طاقت کا استعمال کیا تو ٹکراٶ ہونے کے امکانات ہیں۔