Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 23, 2019

ریل کرایہ میں اضافہ کے امکانات۔۔۔جلد اعلان کی توقع۔


 نئی دہلی، 24 دسمبر 2019/صداٸے وقت۔/ذراٸع۔
==============================
یو این آٸی کے حوالے سے خبر ہے کہ انڈین ریلوے رواں ہفتے ٹکٹ کے کرایوں میں اعلان کر سکتی ہے۔ یہ اضافہ اے سی کٹیگری سے جنرل اور انٹر سٹی ماہانہ۔سہ ماہانہ سیزن ٹکٹوں کے کرایوں تک تمام کٹیگری پر نافذ ہوگی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹیوں کی سفارشات اور آپریٹنگ تناسب پر بڑھتے دباؤ کے پیش نظر ریلوے کو بالآخبر اپنے آخری ہتھیار کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے بورڈ نے نئی شرحوں کا خاکہ تیار کر لیا اور وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) نے اسے منظوری دے دی ہے۔ ریلوے بورڈ سے کہا گیا تھا کہ وہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ختم ہونے کا انتظار کرے۔پیر کو ووٹ شماری کے بعد کرایے کی نئی شرح کا کبھی بھی اعلان ہوسکتا ہے۔
گذشتہ کچھ سالوں کے دوران ریلوے نے براہ راست مسافرکرایہ میں میں اضافہ نہیں کیا ہے جس کے سبب اس کی مالی حالت خستہ ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران ریفنڈ ضابطوں میں تبدیلی، فلیکسی فیئر اور پانچ سے 12 سال عمر کے بچوں کو برتھ دینے کے عوض میں مکمل کرایہ لینے کے منصوبے نے کچھ حد تک راحت کا کام کیا لیکن ذرائع کے مطابق یہ ریلوے کی مالی حالت میں حسب ضرورت اصلاح لانے میں ناکام رہا لہٰذا اب ریلوے کے پاس آپریٹنگ تناسب کو متوازن رکھنے کے لیے مسافر کرایہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ گیا۔