Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 4, 2019

مدیھیہ پردیش کے ریوا میں بس اور ٹرک کے درمیان بھیانک ٹکر۔۔۔15 افراد ہلاک۔۔30 سے زیادہ زخمی

 موصولہ اطلاع کے مطابق بس کے اندر ابھی بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہاں پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور ریسکیو آپریشن چلایا جا رہاہے۔
 ریوا ۔۔ایم پی/صداٸے وقت /ذراٸع/٥ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
مدھیہ پردیش کے ریوا میں  مسافروں سے بھری ایک بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی ہے۔ اس بھیانک حادثے میں بس سوار 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریبا 6 بجے ہوا۔
 بس کے اندر ابھی بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہاں پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو بس سے نکال کر علاج کیلئے سنجے گاندھی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بس میں 45 سے زیادہ  مسافر سوارتھے۔ زخمی مسافروں کے مطابق بس ڈرائیور بس کو تیز رفتار سے چلا رہا تھا ۔ اس دوران گڑ بائی پاس پر وہ اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک کنارے کھڑے ٹرک کے پچھلے حصے سے جاکر ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے جس سے ڈرائیور اور وہاں بیٹھے مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی