جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
====================
پرانی پنشن بحالی اور پریرنا ایپ کی مخالفت سمیت 21 نکاتی مطالبات کی حمایت میں ضلع ہیڈ کوارٹر کلکٹریٹ میں ہونے والے دھرنہ مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع صدر امت سنگھ کی قیادت میں وفد کی ایک ٹیم نے دھرما پور، مفتی گنج، کیراکت اور ڈوبھی بلاک میں وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ کیا۔
رابطہ کے دوران ضلع صدر امت سنگھ نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بلاک یونٹ کے تنظیمی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور مشورہ دیا کہ ہر بلاک میں پنچایت سطح پر ٹیم قائم کراساتذہ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دھرنے میں شامل کرنے کی اپیل کی جائے۔رابطہ کے دوران موجود تمام اساتذہ سے اپیل کیا کہ وہ آئندہ18 دسمبر کو کلکٹریٹ میں 21 نکاتی مطالبات کے حق میں منعقدہ دھرنہ مظاہرہ میں شرکت کرکے اپنی آواز بلند کریں۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کیلئے یہ دھرنہ ایک تاریخی دھرنہ ثابت ہوگا اور اپنے مطالبات سے حکومت کا آگاہ کراتے ہوئے غور کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔اس موقع پرمنا لال یادو، ستیش پاٹھک،رام کرپال یادو، اندو پرکاش، سنجے یادو، نیرج، دیویش مشرا، شربھ، جیالال، اروند یادو، دھرمیندر سریواستو، کملیش کھٹوانی، محمد شاہد، شیلندر، مہیندر گپتا، ایشیش سنگھ، ششانک دوبے سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔