Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 6, 2019

آوارہ جانوروں کو لے کر کسانوں کا ہنگامہ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
==============================
بدلاپور تھانہ حلقہ کے خم پور گاؤں میں آوارہ جانوروں سے پریشان درجنوں کی تعداد میں کسانوں نے مقامی پرائمری اسکول کے گیٹ پر درجنوں آوارہ جانوروں کو لیکر پہنچ گئے اور جم کر ہنگامہ کیا۔کسانوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے پرنسپل نے گیٹ کو اندر سے بند کر پولیس سمیت اعلی افسران کو اطلاع دی۔اس دوران مشتعل کسانوں نے کسہاں۔بدلاپور روڈ پر جام لگا دیا جس کے بعد پہنچے افسران نے کافی مشقت کے بعد ہجوم کو سمجھاتے ہوئے جانوروں کو گؤ شالا بھیجوایا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے درجنوں کی تعداد میں آوارہ جانور تیار فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس سے کسانوں کی محنت پر پانی پھر رہا ہے۔جمعہ کے روز گاؤں کے درجنوں کسان جمع ہو کر سبھی آوارہ جانوروں کو پکڑ لیا اور مقامی پرائمری اسکول لیکر پہنچ گئے۔اسکول میں اتنی تعدادمیں لوگوں کا آتا دیکھ پرنسپل دنیش کمار یادو نے گیٹ کو اندر سے بند کر تالا لگا دیاجس سے دیہی مشتعل ہو کر نعرے بازی کرنے لگے۔ادھر اطلاع ملتے ہی اے بی ایس اے نریندر دیو،تھانہ انچارج راجیش یادو،ریونیو انسپکٹر انل کمار تیواری سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل دیہی کو سجھانے لگے۔ادھر دیہی موقع پر ایس ڈی ایم کو بلانے کی مانگ کرتے ہوئے کسہاں۔بدلاپور روڈ پر جام لگا دیے جس سے آمد رفت متاثر ہو گئی۔گھنٹو کی مشقت کے بعد آوارہ جانوروں کو گؤ شالا میں بھیجنے کی یقین دہانی کے بعد جام کو ختم کرایا گیا۔اس موقع پر رتیش سنگھ،رانو سنگھ،راکیش پال،اکھلیش،منوج کمار،بھانو پرتاپ،سریش موریہ،انل کمار موریہ،گریش شریواستو،شکنتلا،ششیلا دیوی،راجا رام سمیت دیگر دیہی موجود رہے۔