Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 6, 2019

جونپور میں منایا گیا یوم سیاہ۔۔مسلمانوں نے باندھی کالی پٹی۔۔۔ضلع انتظامیہ کو پیش کیا میمورینڈم۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ
صداٸے وقت) ۔
=====================
بابری مسجد شہادت کی 27 ویں
برسی پر ضلع میں مسلمانوں، مسلم سیاسی پارٹیوں اور سیکولر تنظیموں نے جلسہ اور سیاہ پٹی باندھ کر یوم سیاہ مناتے ہو ئے صدر جمہوریہ کے نام منسوب مطالباتی میمورنڈم جس میں بابری مسجد کے خاطیوں کو سزا دلانے، ملک کی سا  لمیت کو برقرار رکھنے، گنگا جمنی روایات کو زندہ رکھنے، گائے کے نام پر بے گناہوں کا قتل روکنے سمیت  ضلع انتظامیہ کو سو نپا۔
ایم آٸی ایم کے کارکن میمورینڈم پیش کرتے ہوٸے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنانوں نے کلکٹریٹ میں جلوس نکال کر صدر جمہوریہ کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کو سونپا۔میمورنڈم کے زریعے انھوں نے صدر جموریہ سے بابری مسجد کو شہید کرنے والے ملزمان کا مقدمہ فاسٹ ٹریک عدالت میں چلا کر جلد تصفیہ کرانے کی مانگ کی۔ ضلع صدر عمران احمد بنٹی نے کہا کہ 6 دسمبر 1992 کا دن آزاد ہندستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ جب قانون کو توڑتے ہو ئے فرقہ پرست طاقتوں نے بابری کو شہید کر دیا تھا۔6 دسمبر کے سیاہ دن کو مسلمان ہی نہیں بلکہ ہندستان کا ہر انصاف پسند شہری یوم نا انصافی کے طور پر دیکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم جمہوری طور پر بابری مسجد کے شہید کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں پابند کیا جائے۔اس مو قع پر ایم آئی ایم کا رکنان نے بازوؤں پر سیاہ پٹھی باندھ کر کے یوم سیاہ منایا۔اس مو قع پر ضلع خازن جاوید صدیقی، لیگل سیل ضلع جنرل سیکریٹری دلشاد احمد خان، ضلع سیکریٹری شاہ نیاز، ڈاکٹر عبدالرشید،زبیر احمد خان،ارون پانڈے،گلشاد خان،محمد معراج،راجن خان،حافظ تبریز،محمد عظیم،شفیق احمد،آزاد خان،شاہنواز،کمال الدین سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔