Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

این آر سی پر وزارت داخلہ کے افسر نے کہا : 1987 سے پہلے پیدا ہوئے لوگوں کو مانا جائے گا ہندوستانی شہریا۔

حکوت نے واضح کیا کہ دستاویز نہیں ہونے کی صورت میں گواہوں کی بنیاد پر بھی ہندوستانی شہریت ثابت کی جاسکے گیا
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع 
==============================
شہریت ترمیمی قانون پر پورے ملک میں ہورہے مظاہرے کے درمیان حکوت نے جمعہ کو واضح کیا کہ دستاویز نہیں ہونے کی صورت میں گواہوں کی بنیاد پر بھی ہندوستانی شہریت ثابت کی جاسکے گی ۔ وزارت داخلہ نے ایک ٹوئٹ سیریز میں کہا کہ اگرکسی شہری کے پاس ہندوستانی شہریت ثابت کرنے کے لئے کوئی دستاویز نہیں ہوگا ، تو اسے اس کے برادری کے گواہوں اور مقامی دستاویزات کی بنیاد پر شہریت دے دی جائے گی۔ اس معاملے میں تفصیلات بعد میں جاری کی جائے گی ۔
خیال رہے کہ سی اے اے اور این آر سی کو لے کر ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اور اب تک متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر صرف اترپردیش میں ہی ایک درجن سے زاٸد لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کیا جارہا ہے اور کئی جگہوں پر احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ۔