Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 3, 2019

چندریان 2: ناسا کو چاند پر انڈین خلائی مشن کی باقیات مل گئیں.

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ایجنسیاں۔

==============================

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق اس کے ایک مصنوعی سیارے کو چاند کی سطح سے انڈیا کے وکرم لینڈر کی باقیات ملی ہیں جو رواں برس ستمبر میں چاند پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔


ناسا نے چاند کے اس حصے کی تصویر بھی جاری کی ہے جہاں وکرم لینڈر گرا تھا۔ تصویر میں گرنے کے بعد اس جگہ پر ہونے والے اثرات دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ناسا نے اس دریافت کا سہرا ایک انڈین انجینئر شنموگا سبریامنیم کے سر رکھا۔

خیال رہے کہ زمین سے روانگی کے ٹھیک ایک ماہ بعد چندریان-2 نے سات ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب کی طرف اترنا تھا۔

ناساتصویر کے کاپی رائٹNASA

سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا جب اچانک وکرم لینڈر میں چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

تکنیکی خرابی کے باعث چاند گاڑی کا گراؤنڈ سٹیشن سے رابطہ منقطع ہوگیا اور اس نے چاند کے جنوبی قطب سے تقریباً 600 کلومیٹر دور، چاند کے ایک نسبتاً قدیم حصے میں ’ہارڈ لینڈنگ ‘ کی، یعنی کنٹرول سے باہر ہو کر چاند کی سطح پر جا گرا۔