Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 3, 2019

بھوپال گیس سانحہ کے35 سال مکمل۔۔۔متاثرین کوابھی بھی حکومتوں سے ناراضگی برقرار۔

بھوپال گیس سانحہ کے35 سال مکمل: سیاسی پارٹیوں کے نزدیک گیس سانحہ کی برسی ایک روایت۔
 بھوپال ۔۔مدھیہ پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع۔
==============================
بھوپال گیس سانحہ کی برسی آئی بھی اورچلی بھی گئی۔ سیاسی پارٹیوں کے نزدیک گیس سانحہ کی برسی ایک روایت کی طرح آئی اور انہوں نے اسی پرانے رٹے رٹائے انداز میں اپنی بات کہیں اور آگے بڑھ گئے۔بھوپال گیس سانحہ 2 اور3 دسمبر1984 کی درمیانی رات کو پیش آیا تھا۔ اس رات بھوپال یونین کاربائیڈ کارخانے سے نکلنے والی ایم آئی سی گیس سے سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 ہزار274 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 5 لاکھ 73ہزار لوگ زخمی ہوئے تھے۔لیکن اس کے برخلاف اس وقت کی مرکزی حکومت نے گیس متاثرین کے نام پر کمپنی سے جو معاوضہ لیا وہ تین ہزار موت اور ایک لاکھ دو ہزار زخمیوں پر مشتمل تھا۔ یہی وجہ ہے کہ گیس متاثرین نے پانچ گنا معاوضہ کی مانگ کو لیکر سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے۔ سپریم کورٹ میں معاوضہ کے فائنل سٹلمنٹ کو لیکر برسوں سے مقدمہ زیر سماعت ہے۔ گیس متاثرین اپنے علاج اور معاوضہ کو لیکر جہاں پریشان ہیں وہیں سیاسی پارٹیوں کے رویے نے انکے زخموں کو اور ہرا کررکھا ہے۔ لیکن گیس متاثرین کے حقوق کے لئے کوئی بات نہ ہونے سے ان کی ناراضگی میں اوراضافہ ہوگیا ہے۔
گیس متاثرین کو یہ امید تھی کہ اس برسی پرمدھیہ پردیش میں حکومت بدلی ہے شاید ان کے زخموں پر مرہم لگ سکے لیکن نہ ہی حکومت کی جانب سے کیا نیا اعلان کیا گیا اور نہ ان سے کوئی ایسا وعدہ کیا گیا جس سے ان کے زخم بھر سکتے ۔ بھوپال گیس پیڑت مہیلاادھوگ سنگٹھن جس کے روح رواں 15 نومبر کو دار فانی سے کوچ کر گئے ان کی تنظیم کے اراکین نے پہلے انہیں خراج عقیدت پیش کیااورپھرایک نئےعزم کے ساتھ گیس متاثرین کےحقوق کےلئےکام کرنے کاعہدکیا۔
نیوز18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بھوپال گیس سانحہ کے35 سال سفر اور حکومتوں کے رویہ پرمتاثرین نے ناراضگی کا اظہارکیاہے۔ بھوپال گیس سانحہ کی برسی کے موقع پر بھوپال برکت اللہ بھون میں پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ برکت اللہ بھون میں منعقدہ پروگرا م میں مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے ساتھ کمل ناتھ کابینہ کے وزیر قانون پی سی شرما،گیس راحت وزیر عارف عقیل اور تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور گیس حادثہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گیس راحت وزیرعارف عقیل نے اس موقع پر جہاں گیس متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کاوعدہکیا وہیں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا