Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 25, 2019

2019 کا آخری سورج گرہن۔۔کل 26 دسمبر 2019۔۔رنگ آف فاٸر۔۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /نماٸندہ /25 دسمبر 2019.
=============================
رواں برس کے ابتدائی 2 سورج گرہن بر صغیر میں نہیں دیکھے گئے لیکن سال کا آخری یعنی تیسرا سورج گرہن پورے بر صغیر  میں دیکھا جا سکے گا۔
سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 6 جنوری کو ہوا تھا جو انڈو پاک میں نہیں دیکھا گیا تھا جب کہ 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب سورج کو مکمل گرہن لگا تھا لیکن یہ بھی برصغیر میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

اب  26 دسمبر 2019 کو سال کا تیسرا سورج گرہن ہوگا جسے پورے برصغیر میں دیکھا جا سکے گا۔
میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ سورج بر صغیر   میں 20 سال پہلے 1999 میں جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔
2019 میں سورج 3 بار، چاند 2 بار گرہن کے عمل سے گزر رہے ہیں 
سورج گرہن صبح 7 بجے سے شروع ہوگا اور مختلف شہروں میں تھوڈا وقفہ کیساتھ مختلف اوقات میں دیکھا جا سکے گا ۔۔پورے بر صغیر میں یہ دیکھاٸی دیگا اور دوپہر ایک بجے ختم ہوجاٸے گا۔
اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آئیں گے۔