Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 25, 2019

26 دسمبر بروز جمعرات سورج گہن کے موقع پر نماز ”کسوف“ کا اہتمام۔

از/مولانا طاہر مدنی /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی۔
==============================
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش ۔۔کل بتاریخ 26 دسمبر بروز جمعرات سورج گرہن لگنے والا ہے، بھارت کے مختلف مقامات پر تھوڑے سے فرق سے صبح 8 بجے تا 11 بجے یہ ہوگا.
سورج گرہن اور چاند گرہن اللہ کی نشانیوں میں سے ہے، اللہ کے بنائے ہوئے نظام فلکی کے تحت ایسا ہوتا ہے. اس سے خالق کی عظمت کا پتہ چلتا ہے. اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسے موقع کے لیے ھدایت فرمائی ہے کہ نماز پڑھیں اور ذکر و استغفار اور نماز کا اہتمام کریں. عہد نبوی میں سورج گرہن ہوا تو آپ نے نماز کا اعلان کرایا اور دو رکعت طویل نماز پڑھائی، اس کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا.
اس موقع پر جماعت سے نماز مسنون ہے، تنہا بھی پڑھ سکتے ہیں. صدقہ و خیرات کا اہتمام کیا جائے اور گرہن ختم ہونے تک ذکر و اذکار، استغفار، دعا اور تذکیر میں مشغولیت بہتر ہے.
حسن اتفاق کل جمعرات ہے، جس کا روزہ مسنون ہے. نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ دوشنبہ اور جمعرات کو بندوں کے اعمال پیش کیے جاتے ہیں، اس لیے مجھے یہ پسند ہے کہ روزے کی حالت میں میرے اعمال پیش ہوں
نوٹ؛ ان شاءالله جامعة الفلاح کی مسجد میں کل ساڑھے آٹھ بجے سے نماز کسوف کا اہتمام ہوگا.

طاہر مدنی، 25 دسمبر 2019