Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 18, 2019

پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ جاری۔

 نٸی دہلی /صداٸے وقت /مورخہ ١٩ دسمبر 2019.
====================
شہریت ترمیمی بل کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں و تنظیموں کے ذریعہ بلاٸے گٸے ”بھارت بند“ کے تحتی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
دہلی سے ملی اطلاع کے مطابق دہلی کےلال قلعہ سے جلوس نکالنے کی اجازت نہ ملنےپر مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وہیں دہلی کے تقریباً ایک درجن سے زیادہ میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔جگہ جگہ جام لگنے سے دہلی کے عوام کو دقتیں ہورہی ہیں۔لال قلعہ کے آس پاس دفعہ  144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔اے ایم یو اور جامعہ کے طلبہ کا خبر ہے کہ دہلی میں انٹر نیٹ خدمات معطل کردی گٸی ہیں۔دہلی میں مارچ ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ تلنگانہ حیدر آباد۔پٹنہ بہار۔اترپردیش۔مہاراشٹر و ملک کی دیگر ریاستوں میں احتجاج جاری ہے۔۔اتر پردیش کے لکھنٶ سمیت سبھی اضلاع پر سماجوادی پارٹی و کانگریس نے احتجاجی جلسہ کر رہے ہیں۔
بہار میں پٹنہ و دیگر شہروں میں مکمل بند ہے ۔جگہ جگہ ٹرینوں کو روکا گیا ہے۔۔لیفٹ پارٹیاں و دیگر سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بند کے اعلان پر سڑکیں سنسان ہیں۔جہان آباد ۔حاجی پور  و دیگر شہروں میں ٹرینیں روکی گٸی ہیں۔
مہاراشٹر کے شہر ممبٸی میں بھی بڑا احتجاجی جلوس نکالا جارہا ہے۔
کرناٹک کے بنگلورو میں بھی احتجاج جاری ہے پولیس نے کٸی لوگوں کو حراست میں لیا۔
دہلی میں کٸی لیڈروں یوگیندر یادو ۔سیتارام یوچری سمیت ایک ہزار سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پنجاب کے چنڈی گڑھ میں بھی احتجاجی جلوس نکالا گیا ہے
پٹنہ میں پپو یادو نے اپنے جسم پر بیڑیاں ڈال کر احتجاج کر رہے ہیں۔
 جہاں پر عوام و سیاسی پارٹیاں شہریت بل کے خلاف کر رہی ہیں وہیں پر حکومت ہر جگہ پر دفعہ 144 لگا کر اور مظاہرہ و احتجاج کی اجازت نہ دیکر جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے اور طاقت کے زور پر عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے