Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 1, 2019

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2020 کے معاہدے پر دستخط ،

وزیر براٸے اقلیتی امور و حج مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند ، جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ ، حکومت سعودی عرب اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں حج 2020 کو کامیاب اور قابل رسائی بنانے کے لئے تعاون کر رہی ہیں ۔

مکہ مکرمہ۔۔سعودی عربیہ/ذراٸع/ایجنسیاں/مورخہ ١دسمبر ٢٠١٩۔
=============================
ہندوستان پوری دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ، جہاں حج 2020 صد فیصد ڈیجیٹل عمل سے گزر رہا ہے۔ یہ بات آج مکہ مکرمہ میں وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بینتین نے ہندوستان سعودی عرب کے درمیان حج 2020 کے معاہدہ پر دستخط کے بعد کہی۔  مختار عباس نقوی نے کہاکہ آن لائن درخواست، ای ویزا، حج پورٹل، حج موبائل ایپ’ای- مسیحا‘ ، صحت کی سہولت، مکہ مدینہ میں قیام و طعام کی معلومات ، ہندوستان میں "ای -سامان کی پر ی -ٹیگنگ" نظام میں ہندوستان سے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر لائنز کے ذریعہ حجاج کرام کے سامان کی ڈیجیٹل پری ٹیگنگ کا بندوبست کیا گیا ہے ، تاکہ ہندوستان سے آنے والے حجاج کرام کو یہاں تک کہ مکہ و مدینہ میں کس عمارت اور کس کمرے میں رہنا ہے، ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کون سی بس میں آنا ہے، وغیرہ، ہر قسم کی معلو مات فراہم ہو سکے ۔ اس کے علاوہ عازمین حج کے سِم کارڈ کو حج موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ حجاج کرام کو مکہ و مدینہ میں حج سے متعلق تازہ ترین معلومات فوری طور پر مل جائیں ۔ اس سال حج ہاؤس ممبئی میں 100 ٹیلیفون لائن کے انفارمیشن سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے ۔ تاکہ عازمین حج کو ہر طرح کی معلومات فراہم کی جاسکے اور حج کے پورے عمل کی تکمیل میں مدد مل سکے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند ، جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ ، حکومت سعودی عرب اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں حج 2020 کو کامیاب اور قابل رسائی بنانے کے لئے تعاون کر رہی ہیں ۔ حج 2020 میں 2 لاکھ ہندوستانی مسلمان بغیر کسی سبسڈی کے حج پر جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 28 نومبر تک ملک بھر سے موصولہ آن لائن درخوا ستوں میں جموں و کشمیر سے اب تک تقریبا 15000 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ہندوستان میں حج کی درخواست کی آخری تاریخ 05 دسمبر 2019 ہے۔
 مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند ، جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ ، حکومت سعودی عرب اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں حج 2020 کو کامیاب اور قابل رسائی بنانے کے لئے تعاون کر رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب نے ہمیشہ ہی ہندوستان کے حجاج کرام اور ان کی حفاظت میں سرگرمی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، جو ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط تعلقات کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں دونوں ممالک کے تعلقات نے ایک عروج حاصل کیا ہے۔ ہندوستان سعودی عرب مضبوط تہذیبی، تاریخی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات کا پابند ہے۔
دونوں ممالک کے مابین سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہندوستان اور ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کے اکتوبر 2019 میں اور اس سے قبل کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے حج 2019 کو کامیاب بنانے میں اہم رہنمائی فراہم کرنے پر دونوں مقدس مقامات حر مین شریفین کے سربراہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا۔