Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 1, 2019

جمیتہ العلمإ مہاراشٹر کی مجلس منتظمہ کا اجلاس 18 جنوری کو۔مقام کا تعین جلد ہوگا۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی مجلس منتظمہ کا اجلاس نیز قومی یکجہتی کے عنوان سے کئے جانے والے عظیم الشان صوبائی اجلاس کے لئے 18/جنوری کی تاریخ متعین،مقام کی تعیین اور اس کا اعلان بہت جلد 
ممبئی ۔۔مہاراشٹر۔۔۔یکم / دسمبر ٢٠١٩/صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
ملک کے حالات بتدریج مخدوش ہوتے جارہے ہیں نیز حکومت وقت کی طرف سے کئے جانے والے مسلم مخالف اقدامات سے مسلمانوں کو اگر چہ حوصلہ شکنی کا مستقل سامنا ہے۔لیکن ان تمام نا مساعد حالات کے باوجود جمعیۃعلماء ہند اپنی خدمات کا سلسلہ حتی المقدور جاری رکھے ہوئے ہے۔سو سالہ مدت پر محیط اس کے کارہائے نمایاں گواہ ہیں کہ اس نے دشوار ترین اور ناساز گار حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کو ہر موقع پر مایوسی سے بچایا ہے اور ان کے حوصلوں کو بلند رکھا ہے۔ابھی اقتدار  کی باگ ڈورجن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ان کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے مسلم قوم کو پچھلی صف میں کھڑا کرہی دیا ہے،لیکن اس پر اکتفا نہیں کرنا چاہتے بلکہ اب اس کے حوصلوں کو بھی پست کردینا چاہتے ہیں۔اس دکھ کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے اراکین عاملہ و مدعوئین خصوصی کی میٹنگ میں سامعین سے خطاب کے دوران کیا۔
        حالات  کے اسی تناظر میں قومی صدر محترم کی ہدایت پرصوبہ کے اراکین مجلس عاملہ اور ضلعی صدور و نظماء اعلیٰ کی اہم میٹنگ آج(اتوار) دکنی مومن جماعت مسجد،میمن واڑہ،ممبئی میں مولانا مستقیم احسن اعظمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں حاضرین کے باہمی مشورہ سے عروس البلاد ممبئی کے وسیع و عریض تاریخی میدان میں 18/ جنوری کو عظیم الشان قومی یکجہتی جلسہ عام اور اجلاس مجلس منتظمہ منعقد کرنا طے پایا۔اس اجلاس میں جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی ادام اللہ فیوضہم صدر جمعیۃعلماء ہند کی شرکت ان شاء اللہ یقینی ہے۔
        جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر سے جاری اخباری بیان میں مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے بتایا کہ 18/ جنوری کے پروگرام کا مقام ابھی طے نہیں ہوا ہے،پروگرام سے متعلق ابتدائی جملہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد جلد ہی مقام کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
   مفتی محمدیوسف قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے مغربی مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی یونٹوں کی طرف سے عزائم کے مطابق ریلیف کی رقم جمع نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،آئندہ کے لئے مزید حوصلوں کے ساتھ جماعت کے کام میں پیش قدمی کی تلقین کی۔
گلزر احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی نے پروگرام کے لئے چندکمیٹیوں کے تشکیل کی تجویز پیش کی۔جس کے بعد تشہیری مہم کے لئے حافظ مسعود احمد حسامی (ناگپور) مفتی محمدہارون ندوی (جلگاؤں)مولانا محمد اسلم قاسمی (ملاڈ)مولانا شکیل احمد قاسمی (دھولیہ) مولانا عبد القیوم قاسمی (کاجو پاڑہ،کرلا،ممبئی)مفتی حفیظ اللہ قاسمی (بھینونڈی)مولانا محمد عارف عمری(وسئی روڈ) حافظ محمد شعیب انصاری (پونے) مولانا شعیب قاسمی (اورنگ آباد)اور مفتی ابو ایوب قاسمی (دفتر) پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔انتظامی امور (جلسہ گاہ کے تعیین اور اس کی منظوری حاصل کرنے کے لئے)مولانا  اشتیاق احمد قاسمی (کاجو پاڑہ،کرلا، ممبئی) حافظ محمد ذاکر صدیقی(بیڑ)اور مولانا محمد اسلم قاسمی (ملاڈ،ممبئی)پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔
صدر اجلاس مولانا مستقیم احسن اعظمی نے مختصر اور جامع صدارتی خطاب فرمایا،اور صوبہ کے گوشہ گوشہ سے تشریف لائے ہوئے سارے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ 
میٹنگ کا آغازحافظ مسعود احمد حسامی(ناگپور) کی تلاوت کلام پاک سے ہوااور اختتام مولانا مستقیم احسن اعظمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی دعا پر ہوا۔
اس میٹنگ میں پورے صوبہ سے ڈیڑھ سو کے قریب اراکین عاملہ، مدعووین خصوصی، جملہ اضلاع کے صدور و نظماء اعلیٰ اور ممبئی،تھانے و پالگھر کی مقامی یونٹوں کے صدور و نظماء اعلیٰ نے شرکت کی،جن میں ممبئی،تھانے،پالگھر،جلگاؤں،دھولیہ،نندوربار،احمد نگر،ناسک،پونے،پمپری چنچوڑ،
کولہاپور،سانگلی،ناگپور،بلڈانہ،آکولہ،اورنگ آباد،جالنہ،بیڑ،ناندیڑ،ہنگولی،پربھنی،عثمان آباداورلاتور وغیرہ کے صدور و نظماء اعلیٰ قابل ذکر ہیں۔