Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 24, 2019

بلریا گنج اعظم گڑھ میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ4 جنوری 2020 کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیاریاں زوروں پر۔

بلریاگنج چلو... 4 جنوری 2020.... بلریاگنج چلو/صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی۔
**************************************
تفریق پر مبنی سیاہ قانون CAA اور تباہ کن منصوبہ NRC کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی پروگراموں کی لہر آئی ہوئی ہے. حکمران پولیس اور سیکورٹی فورسز کے بل پر اس عوامی تحریک کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں. لیکن یہ تحریک بڑھتی ہی جارہی ہے. نوجوان، بزرگ اور خواتین سب سڑک پر ہیں. جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی اور مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے طلبہ نے اپنی جرأت و قربانی سے جس تحریک کو سینچا ہے وہ ملک گیر ہی نہیں عالمگیر ہوچکی ہے. اس تحریک کو پرامن انداز سے جاری رکھنا ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ ہندو مسلم نہ بننے پائے. یہ دستور کی حفاظت اور ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے.
بلریاگنج علاقے کی مرکزی آبادی ہے جس نے ہر موقع پر اپنا رول ادا کیا ہے. چنانچہ آنے والی 4 جنوری کو یہاں ایک بڑا احتجاجی پروگرام ہونے جارہا ہے. جس کےتعلق سے امور ذیل کی وضاحت ضروری ہے؛
یہ پروگرام مشترک ہے، کسی جماعت، پارٹی یا سنگٹھن کا نہیں ہے بلکہ؛ ہم بھارت کے لوگ؛ کے بینر تلے ہورہا ہے. اس میں ہندو مسلم سب شریک ہورہے ہیں. اسے انتہائی پرامن طریقے سے انجام دینا ہے. کوئی غیر مناسب نعرہ اس میں نہیں لگے گا. بڑوں کی سرپرستی اور نگرانی میں پورا پروگرام ہوگا. نظم و ضبط اور ڈسپلن کے ساتھ ہوگا. ترنگے کے علاوہ کوئی جھنڈا نہیں ہوگا. ایسا پروگرام ہوگا جو ایک مثال بنے گا ان شاء اللہ.
ہمیں اپنا پیغام سلیقے کے ساتھ پہونچانا ہے اور اس سیاہ قانون کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے....
سنگھرش زندگی ہے، کرنا اسے پڑے گا، جو سنگھرش سے ڈرے گا، آگے نہیں بڑھے گا.
طاہر مدنی. 24 دسمبر 2019