Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 14, 2019

شہریت ترمیمی قانون : آسام میں ہلاک شدگان کی تعداد 6 تک پہنچی۔۔85 گرفتار ، بنگال میں بھی پرتشدد احتجاج ۔

نٸی ہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔۔١٥ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آسام میں جاری مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 دسمبر کو مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ میں زخمی ایک شخص نے آج دم توڑ دیا ۔وہیں مظاہرہ کے دوران ٹینکر میں آگ لگانے کے دوران زخمی ایک دوسرے شخص نے بھی اتوار کو دم توڑ دیا .

ادھر مغربی بنگال میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے ۔ یہاں مظاہرین نے کل یعنی ہفتہ کو پانچ ٹرینوں ، تین ریلوے اسیٹیشنوں کے علاوہ کم سے کم 25 بسوں میں آگ لگا دی ۔ مظاہرین نے زیادہ تر نقصان ریلوے املاک کو پہنچایا اور مرشدآباد اور ہاوڑہ اضلاع میں اس کا اثر زیادہ دیکھنے کو ملا ۔
شہریت ترمیمی قانون کی پرزور مخالفت کررہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پرتشدد احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے ۔ وہیں اپوزیشن بی جے پی نے دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی مسلم دراندازوں کا تشدد جاری رہا تو وہ ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کیلئے مرکز کا رخ اختیار کرے گی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف حصوں میں کروڑوں روپے کے سرکاری املاک کو یا تو تبادہ کردیا گیا ہے یا پھر بھیڑ کے ذریعہ لوٹ لیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور جمہوری طریقہ سے احتجاج کرنے کی دوبارہ اپیل کی ہے ۔ وزیر اعلی دفتر کے ذریعہ جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون اپنے ہاتھ میں مت لیجئے ، سڑک اور ریلوے ٹریفک کو جام مت کیجئے ، سڑکوں پر عام لوگوں کیلئے پریشانی کھڑی مت کیجئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان مت پہنچائیے ، جو لوگ بھی پریشانیاں پیدا کرنے کے قصوروار پائے جائیں گے ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
ادھر آسام کے ڈی جی پی بھاسکر جیوتی مہنت نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران پرتشدد واقعات کے سلسلہ میں اب تک 85 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مہنت نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں اور پولیس تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی ۔ ڈی جی پی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پتھراو کے واقعات ، گاڑیوں میں آگ لگانے اور لوگوں و املاک پر حملوں کا ویڈیو بنایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان میں شامل لوگوں کی شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ مہنت نے کہا کہ تشدد کرنے کیلئے مظاہروں میں شامل ہونے والے شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد بھڑکانے میں شامل پائے گئے کسی بھی شخص یا تنظیم کے خلاف کارروائی کی جائے گی