Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 24, 2019

چوروں نے ایک ساتھ 9 گھروں میں چوری۔۔۔۔۔پولیس ابھی تک سراغ لگانے میں نا کام۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
============================
کوتوالی حلقہ کے بڑونا گاؤں میں حوصلہ بلند چوروں کے گروہ نے ایک ساتھ 9گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی سمیت لاکھوں کے زیورات پر ہاتھ صاف کر دیا۔چوری کے دوران آہٹ ملنے پر نیند سے بیدار ہوئی ایک خاتون کے شور پر گاؤں والوں نے چوروں کا پیچھا کرتے ہوئے دو چوروں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لیا۔پکڑے گئے چوروں کی گاؤں والوں نے پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں میں نصف درجن کی تعداد میں چوروں کا ایک گروہ رام اجاگر،رام خدیرن،برج لال،امردیو،کملا،ستیہ پرکاس سمیت دیگر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر ہزاروں کی نقدی سمیت ایک لاکھ روپے سے زیادہ کے زیورات پر ہاتھ صاف کر دیا۔واردات کو انجام دینے کے دوران سمترا نامی خاتون نیند سے بیدار ہو گئی اور شور مچانے لگی۔شور کی آواز سنتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے چوروں کا پیچھا کرتے ہوئے دو چوروں کو پکڑ لیا جبکہ دیگر چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پکڑے گئے دونوں چوروں کی پٹائی کر تے ہوئے گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے چوروں کو حراست میں لیتے ہوئے دیگر ملزمان سے متعلق پوچھ گچھ کر رہی ہے۔