Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 24, 2019

امریکہ کے شہر واشنگٹن میں شہریت ترمیمی قانون ٢٠١٩ اور مجوزہ این آر سی کے خلاف احتجاج۔۔۔گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے مظاہرہ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔ایجینسیاں ۔==============================
واشنگٹن۔۔۔۔ہندی نژاد امریکیوں نے واشنگٹن میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے سامنے گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس بڑی تعداد میں جمع ہوکر اے اے سی اور مجوزہ این آرسی کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
ایک این جی او سے وابستہ ہندی نژاد امریکی ماٸک گھوش نے کہا کہ ”ہم یہاں صرف ایک مقصد کے لٸیے جمع ہوٸے ہیں اور یہ مقصد ہے شہری حقوق اور آزادی کے سوا کچھ نہیں“۔
تمام مذاہب کے ہند نژاد امریکی شہریوں کی کٸی تنظیموں نے اس مظاہرہ کا انعقاد کیا ۔ہندوستان کے اتحاد کے حق میں نعرے لگاٸے ۔۔عوام ایسے پوسٹر لٸیے تھے جس میںبظاہر الزام لگایا گیا کہ ملک ایک ایسی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جسکی فطرت سیکولرزم نہیں ہے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے ایک قرارداد بھی پاس کی جس میں حکومت ہند سے سی اے اے اور این آرسی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
گھوش نے کہا کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ حکومت اس قانون کو رد کردے۔تاکہ ہم سب ایک ہندوستان ایک قوم اور ایک جیسے انسان رہیں۔اس مظاہرے میں قریب دو سو لوگ شریک رہے۔