Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

لاٸبریری میں داخل ہوکر طلبہ کی پٹائی ناقابل برداشت ، پولیس کے خلاف کریں گے کیس : ::::::::جامعہ ملیہ اسلامیہ وائس چانسلر

واٸس چانسلر جامعہ ملیہ نجمہ اختر نے پولیس پر کھڑے کٸیے سوال۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع/16 دسمبر 2019.
==============================
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے سوالات کھڑے کئے ہیں ۔ وی سی نجمہ اختر نے دہلی پولیس کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اجازت کے بغیر پولیس کے کیمپس میں داخل ہونے کی یونیورسٹی ہمیشہ مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کی کارروائی میں کافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجازت کے بغیر پولیس کے کیمپس میں داخل ہونے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ سب سے پرامن یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے ۔ یونیورسٹی کے کافی املاک کو نقصان پہنچا ہے ، اس کی تلافی کیسے ہوگی ؟ ۔ اس کی وجہ سے جذبات کو بھی نقصان ہوا ہے ، کل کا واقعہ بدقسمتی تھی ، میں سبھی سے اپیل کرتی ہوں کہ کسی بھی طرح کی افواہ پر یقین نہ کریں ۔

وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ ایک افواہ ہے کہ دو طلبہ کی موت ہوگئی ہے ، ہم اس بات کو پوری طرح سے خارج کرتے ہیں ، ہمارے کسی بھی طالب علم کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ تقریبا 200 لوگ زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی ہمارے طالب علم تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جائیداد دوبارہ بناسکتے ہیں ، لیکن آپ ان چیزوں کی تلافی نہیں کرسکتے ہیں ، جو طلبہ نے برداشت کی ہیں ۔ ہم اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔