Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 26, 2019

انصاف نہ ملنے پر نوجوان کی مع کنبہ خود سوزی کی کوشش۔۔۔۔سبھی پولیس حراست میں۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے باری گاؤں نیوادا گاؤں میں راستہ کے تنازعہ کو لیکر انصاف نہیں ملنے پر ایک نوجوان اپنے کنبہ کے ساتھ مقامی کوتوالی پہنچ کر اجتماعی خودکشی کرنے کی کوشش کرنے لگے جس سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے کنبہ کو بچاتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

 مذکورہ گاؤں رہائشی سنتوش تیواری نے بتایا کہ اس کے والد سبھاجیت تیواری اور پڑوسی سنگرام ولد جوکھئی کے درمیان راستہ کے تنازعہ کو لیکر 1987میں ایک سمجھوتہ ہوا تھا لیکن موجود وقت میں پڑوسی سنگرام کا بیٹاکلو نے گزشتہ ہفتہ کو اس کی باؤنڈری کو منہدم کردیا جس کی شکایت ایس ڈی ایم اور مقامی کوتوالی کو دیا تھا لیکن کاروائی نہیں ہونے سے پریشان ہو کر جمعرات کے روز کنبہ کے ساتھ کوتوالی پہنچ کر اجتماعی خودکشی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔حالانکہ موقع پر موجود پولیس نے مٹی کے تیل سمیت تینوں کو حراست میں لے لیا۔اس ضمن میں سی او اودھیش کمار شکلا نے بتایا کہ ریونیو کے معاملے میں پولیس کی مداخلت نہیں کر سکتی۔ایس ڈی ایم کے حکم پر ہی پولیس ٹیم موقع پر جا کر کاروائی کرتی ہے۔