Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 23, 2019

جے سی آٸی ضلع یونٹ کیطرف سے غریبوں میں کمبل کی تقسیم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
=============================
سماجی ادارہ جے سی آئی ضلع یونٹ کے صدر دھرمیندر سیٹھ کی قیادت میں دھرماپور کے قریب سریا گاؤں میں جئے پرکاش رائے مستو پردھان کی رہائش گاہ پر سیکڑوں ضرورت مند وں کو خوفناک سردی سے بچانے کیلئے کمبل تقسیم کیا
 سابق ڈویڑنل صدررادھرمن جیسوال نے کہا کہ جے سی آئی جون پور انسانیت کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہے اورضرورت مندوں کے درمیان خدمت کا کام جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ وقت کی مانگ ہے کہ غرباء اور ضرورت مندوں کی خدمت کی جائے کیوں کہ روزی روٹی کے چکر میں بہت ایسے ضرورت مند ہیں جو اپنے کنبہ اور خود کیلئے سرد سے بچنے کا انتظام نہیں کر پاتے۔ایسے لوگوں کا انتخاب کر ہماری تنظیم مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن کوشش کرے گی۔دیگر مقرین اس طرح کے خدمات کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے اس کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق صدر سنتوش اگرہری، سابق صدر سنجے گپتا، سابق صدر چندرشیکھر جیسوال، رمیش سریواستو، آشوتوش جیسوال، بھارت سیٹھ، سنجیو جیسوال، دیپک، دلیپ سنگھ، وشال تیواری، امان قریشی، سروش جیسوال،پنکج رائے، نیرج رائے، مکیش رائے سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔