Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 30, 2019

گرام پردھان کے ترقیاتی کاموں کی جانچ رپورٹ نہ پیش کرنے پر گاٶں والوں میں ناراضگی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
ضلع کے کھٹہن بلاک حلقہ کے ایشور پور - صلحدی پور گاؤں کے پردھان ونود یادو اور اس کے بھائی پنچایت متر رمیش یادو کے زریعے ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی معاملے میں جانچ کی رپورٹ منظر عام نہیں آنے پر پیر کے روز دوبارہ گاؤں کے لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر مطالبات کا میمورنڈم سونپ،جانچ رپورٹ کی بنیاد پر کاروائی کی مانگ کی۔

واضع ہو کہ مذکورہ گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کے معاملے میں گزشتہ 30 جولائی کو اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ سے کی گئی شکایت کو نظر انداز کرنے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے عدالت کا سہارا لیا تھا۔ عدالت کے حکم پر سنجیدہ ہوئے موجودہ ضلع کلکٹر دنیش سنگھ نے لینڈ پروٹیکشن افسر امت دوبے کو بطور جانچ افسر مقرر کر موقع پر جانچ کیلئے بھیجا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ12 دسمبر کو دستاویزات کے بغیر جانچ کی۔ اس موقع پر ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی جہاں بہت سے لوگوں نے پردھان اورپنچایت متر پر سنگین الزامات عائد کیے۔ آج قریب دو ہفتوں کے بعد بھی جانچ رپورٹ کی حقیقت منظر عام نہیں آ سکی ہے جو جانچ افسر پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے۔ شکایت دہندگان نے ضلع مجسٹریٹ سے معاملے میں جانچ رپورٹ کی بنیاد پر جلد کاروائی کی مانگ کی۔ اس موقع پربرجیش یادو، پریم پرکاش بند، سوربھ یادو، لال چند یادو، رام آسارے بند سمیت دیگر دیہی موجود رہے۔