Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 30, 2019

70 آشا کارکنوں سے ضلع مجسٹریٹ نا خوش۔۔نوکری سے برخواست کرنے کے لٸیے حکومت سے سفارش۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔

کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں دنیش کمار سنگھ کی صدارت میں صحت ملازموں کی خدمات سے متعلق میٹنگ پیر کے روز منعقد ہوئی۔
 میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے 70 آشا کارکنوں کوکام میں دلچسپی نہیں لینے پر ملازمت سے برخاست کرنے کے لئے حکومت سے سفارش کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع کی 90 آشا کارکنوں نے ترسیل کے بعد خواتینوں سے رابطہ نہیں کیا۔ نوزائیدہ اور ژچگی سے متعلق معلومات ان تک نہیں پہنچائی گئی۔ انہوں نے 20 آشا کو سی ایم او کو وضاحت دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ مستقبل میں لاپرواہی برتیں تو انہیں بھی برخاست کردیا جائے گا۔ چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ ضلع کے 21 بلاک میں تقریباً 3817 آسا کارکن تعینات ہیں۔ صحت سے متعلق کاموں کی نگرانی خود عالمی ادارہ صحت ہی کرتی ہے، اس کے بعد وہ اپنی رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کو پیش کرتی ہے۔ موجودہ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ بخشاء، مڑیاہوں، رام پور، رام نگر، مچھلی شہر، بدلا پور، مہاراج گنج سمیت متعدد بلاک کے آشا کارکنان معیار کے مطابق کام نہیں کررہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کام میں لاپرواہی کوکسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے سی ایم او کوہدایت دیا کہ وہ اپنے کام میں لاپرواہی برتنے والی آشا کی خدمات کوختم کردیں۔