Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 30, 2019

ضلع مجسٹریٹ کا مختلف شعبہ جات کا معاٸنہ۔

جون پور ..اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=======================
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے گزشتہ شب بھی شہر کا دورہ کیا اور عارضی گوشالہ زراعت احاطہ، روہٹا، پرانی سبزی منڈی، بدلا پور پڑاؤپر الاؤ جلائے جانے سمیت ضلع اور خواتین اسپتال میں رین بسیرا کا معائنہ کیا۔

عارضی گؤ شالہ کے معائنہ کے دوران انھوں نے ہدایت دیا کہ مویشیوں کو سردی سے بچانے کے لئے کم سے کم تین جگہوں پر آگ جلانے کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے گؤ شالہ کی صفائی رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سردی کی وجہ سے جانوروں کی زیادہ نگرانی کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے روہٹہ پر الاؤ کا معائنہ کیا گیا۔ یہاں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا نے منوج موریہ کی دکان پر پلاسٹیک کے تھیلے کی جانچ کی۔ جانچ میں دکان میں پلاسٹک کے استعمال نہیں ہونے پر انھوں نے دکان دار کی تعریف کرتے ہوئے تمام دکانداروں سے اپیل کیا کہ عدلیہ کے حکم تعمیل کرتے ہوئے سبھی لوگ پلاسٹک بیگ کا استعمال نہ کریں۔ضلع مجسٹریٹ نے بدلا پور پڑاو پر الاؤ کے معائنے کے ساتھ دودھ منڈی میں دودھ فروشوں سے بات کی اور اپیل کیا کہ دودھ میں بغیر کسی ملاوٹ کے خالص دودھ فروخت کیا جائے۔ اس دوران انھوں نے کئی لوگوں کوسردی سے بچنے کے لئے کمبل بھی دیا۔ اس کے بعد ضلع کلکٹر نے پرانی سبزی منڈی میں الاؤ کا معائنہ کیا۔ پرانی سبزی منڈی میں الاؤکا معائنہ کے دوران مقامی رہائشی شہباز انصاری کے مسالا نہیں کھانے کے عہد کی بھی جانچ کی اور شہباز انصاری کی تعریف کرتے ہوئے پان مسالا جیسے نشہ ور اشیاء سے لوگوں کو بیدار کرنے کی اپیل کی۔یہاں سے ان کا قافلہ ضلع مرد اور خواتین اسپتال پہنچا جہاں سب سے پہلے الاؤ اور رین بسیرا کی جانچ کرتے ہوئے مریضوں اور تیمارداروں سے اسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔ اس دوران انھوں نے خاتون اسپتال میں مریضوں سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔انھوں نے مرد اور خواتین اسپتال میں رجسٹرڈ کی خالی جگہ پر 15 سے 20 گدے ڈال کر تیمارداروں کو سونے کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تیمارداروں کو اسپتال میں قائم عارضی رین بسیرا کی معلومات دی جائے۔اس دوران انھوں نے سبھی ڈاکٹروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے باہر کی منشیات لکھنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔