Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 19, 2019

تین شاطر چور پولیس کی گرفت میں!

۔جون پور..اتر پردیش (نماٸندہ)
==================
 پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت
پر انسپکٹر انچارج سرپتہا وجے کمار چورسیانے چور گروہ کے تین رکن کو گاؤں والوں کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ اطلاع کے مطابق سرپتہا پولیس امن امان قائم رکھنے کے لئے گزشتہ شام علاقے میں گشت کررہی تھی کہ بھسوڑی گاؤں میں چوری کرنے کی ناکام کوشش کی اطلاع پولیس کو ملی چوری کے سلسلے میں پولیس کو اطلاع ملی کی مذکورہ گاؤں رہائشی راج بہادر سنگھ اور بانکے سنگھ کے یہاں نامعلوم چور چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران را ج بہادر سنگھ بیدار ہوگئے اور آہٹ پا کر چور فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر گاؤں میں ہی کہیں چھپ گئے ہیں۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچے ایس آئی سدھیر کمار اور کانسٹبل دھننجے سنگھ نے حرکت دکھاتے ہو ئے گاؤں والوں کی مدد سے ملحقہ جنگل سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے ذریعہ گرفتار ملزمان کی شناخت مقامی تھا نہ حلقہ کے بمکہاں گاؤں کے باشندے سنت رام لونا ولد چھوٹکون لونا، جتیندر لونا ولد صوبے لال اور پیارے لونا ولد نورنگ لونا ساکن بھٹولی تھانہ سرپتہا کے طور پر ہو ئی۔ گرفتار ملزمان کے پا س سے پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ کی ایک پلسر موٹر سائیکل اور دو موبائل برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ضروری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔